Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      اوپن اے آئی کا چیٹ جی پی ٹی کا نیا ماڈل لانچ کرنے کا فیصلہ واپس ، وجہ کیا بنی؟

      مصنوعی ذہانت (AI) ایک ارب انسانوں کو موت کے منہ میں دھکیل سکتی ہے: بل گیٹس کی وارننگ

      لانگ مارچ، اسلام آباد سیف سٹی کیمروں کو نقصان پہنچانے پر 20 لاکھ جرمانہ، آرڈیننس جاری

      امریکی گھروں میں ’روبوٹ ماسی‘ کی انٹری، فی گھنٹہ 30 ڈالر (8 ہزار روپے) فیس مقرر

      پاکستان میں آئی فون 18 پرو اور پرو میکس کے پی ٹی اے اپرووڈ ماڈلز کی قیمتوں کا اعلان،

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    لاہور میں غیر ملکی خاتون زیادتی کیس: متاثرہ خاتون ’ڈیانا‘ کا عدالت میں بیان، ہولناک انکشافات

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لاہور: لاہور میں غیر ملکی خاتون کے ساتھ مبینہ زیادتی کے ہائی پروفائل مقدمے میں متاثرہ خاتون ’ڈیانا‘ نے عدالت میں اپنا تفصیلی بیان ریکارڈ کرا دیا ہے، جس میں انہوں نے واقعے کی رات پیش آنے والے خوفناک مناظر سے پردہ اٹھایا ہے۔

    عدالت میں جمع کرائے گئے بیان کے مطابق، غیر ملکی خاتون ڈیانا 13 ستمبر کو استنبول سے اسلام آباد پہنچی تھیں، جہاں سے وہ پانچ روز فیصل آباد گزارنے کے بعد لاہور آئیں۔ ڈیانا کا کہنا تھا کہ ان کا ارادہ اسکردو جانے کا تھا، لیکن اکیلے ہونے کی وجہ سے انہوں نے لاہور میں موجود اپنی جان پہچان کی دو لڑکیوں نمرہ اور مسکان کو میسج کر کے ملاقات کا کہا۔
    خاتون کے بیان کے مطابق، رات 11 بجے وہ اکیلی ایک کیفے گئیں جہاں مسکان ان سے ملی۔ مسکان کے اصرار پر کہ اس کی دوست نمرہ انتظار کر رہی ہے، وہ اس کے ساتھ بحریہ ٹاؤن چلی گئیں۔ رات دو بجے ایک سفید رنگ کی گاڑی آئی جس میں احمد اور محسن نامی دو لڑکے سوار تھے۔ یہ سب ایک اپارٹمنٹ میں گئے جہاں کھانا کھایا گیا، اور اس دوران دو مزید لڑکے (جن میں سے ایک کا نام علی زین تھا) بھی وہاں آ گئے۔
    ڈیانا نے عدالت کو بتایا کہ نمرہ اور محسن نے ایک الگ کمرے میں جا کر بات چیت کی جس میں مسکان بھی ان کے ساتھ شامل ہو گئی۔ بعد ازاں نمرہ نے محسن سے 20 سے 30 ہزار روپے وصول کیے اور ڈیانا کو بتایا کہ یہ رقم "پارٹی” کے لیے ہے۔ اس پر ڈیانا نے واضح کیا کہ انہیں پیسوں یا شراب کی کوئی ضرورت نہیں۔
    بیان کے مطابق، اس کے بعد محسن نے انہیں چھونے کی کوشش کی اور ایک الگ کمرے میں بند کر دیا۔ جب ڈیانا نے نمرہ اور مسکان کے بارے میں پوچھا تو بتایا گیا کہ وہ جا چکی ہیں۔ خاتون کا کہنا تھا کہ جب انہوں نے جانے کی اجازت مانگی تو انہیں روکا گیا اور کہا گیا کہ ان کی دوست پیسے لے کر جا چکی ہیں۔ ڈیانا کی جانب سے 30 ہزار روپے واپس کرنے کی پیشکش پر ملزمان نے انکار کر دیا۔
    متاثرہ خاتون نے الزام عائد کیا کہ علی زین نے انہیں دھمکیاں دیں اور بلیک میل کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ساتھ شراب پیو تب جانے دیں گے۔ اس کے بعد محسن، احمد اور علی زین نے ان کے ساتھ زیادتی کا نشانہ بنایا۔
    واردات کے بعد ملزمان انہیں زبردستی گاڑی میں بٹھا کر لے گئے (محسن ڈرائیونگ کر رہا تھا، احمد ساتھ اور علی زین پچھلی سیٹ پر بیٹھا تھا)۔ ڈیانا کے مطابق ان کے بیگ میں دو لاکھ پاکستانی روپے، ایک آئی فون 13 پرو میکس اور ایک ریڈمی فون موجود تھا جو ملزمان نے واپس کرنے سے انکار کر دیا۔
    جب خاتون نے پولیس کو بتانے کی دھمکی دی تو ملزمان نے راستے میں گاڑی کا دروازہ کھول کر انہیں باہر دھکا دے دیا۔ ڈیانا نے موقع پر موجود لوگوں کو ’15‘ پر کال کرنے کا کہا، جن کی مدد سے پولیس موقع پر پہنچ گئی۔

    Related Posts

    "ڈیانا کون ہے?” چونکا دینے والے انکشافات، اندرونی کہانی

    بلوچستان میں صنوبر کے جنگل میں آتشزدگی، 70 ایکڑ پر درخت جل گئے

    دہلی بیلا اسٹیٹ سے 727 ووٹروں کا نام حذف کرنے کا معاملہ: راہل گاندھی کا الیکشن کمیشن پر شدید حملہ، ‘ووٹ چوری کا طریقہ’ قرار دیا

    مقبول خبریں

    ایف بی آئی کے بعد”شائنی ہنٹرز” کا پینٹاگون پر بھی حملہ، 3ملین امریکی فوجیوں اور شہریوں کا حساس ڈیٹا چوری

    ایشین گیمز: سیمی فائنل میں پاکستان،بنگلہ دیش،دوسرے میں انڈیا سری لنکا آمنے سامنے

    ایران کے منجمد اثاثے بحال کرنے کی خبر غلط، ایگزیوس جعلی رپورٹ ہٹائے، صدر ڈونلڈ ٹرمپ

    ایشین گیمز 2026: بارش کے باعث سری لنکا اور نیپال کا کوارٹر فائنل منسوخ، سری لنکا سیمی فائنل میں پہنچ گیا

    بلوچستان میں صنوبر کے جنگل میں آتشزدگی، 70 ایکڑ پر درخت جل گئے

    بلاگ

    اصولوں کی سیاست اور خیبر پختونخوا کا موجودہ سیاسی منظرنامہ

    کمالیہ کا شرمناک واقعہ: ایس ایچ او گرفتار،،، نگران افسران اور سیاسی پشتیبان کب کٹہرے میں آئیں گے؟

    سامارو میں عطائیت اور منشیات کی یلغار: ایک نوجوان کی موت یا معاشرتی قتل؟

    صاحب آباد تبلیغی مرکز میں پہلا تبلیغی اجتماع

    اسلام آباد کی بند سڑکیں اور ہماری سیاسی ذمہ داریاں

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.