Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      مصنوعی ذہانت (AI) ایک ارب انسانوں کو موت کے منہ میں دھکیل سکتی ہے: بل گیٹس کی وارننگ

      لانگ مارچ، اسلام آباد سیف سٹی کیمروں کو نقصان پہنچانے پر 20 لاکھ جرمانہ، آرڈیننس جاری

      امریکی گھروں میں ’روبوٹ ماسی‘ کی انٹری، فی گھنٹہ 30 ڈالر (8 ہزار روپے) فیس مقرر

      پاکستان میں آئی فون 18 پرو اور پرو میکس کے پی ٹی اے اپرووڈ ماڈلز کی قیمتوں کا اعلان،

      سامارو کے آسمان پر غیر معمولی فلکیاتی منظر، شہابی پتھر یا خلائی ملبہ؟

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    قائد عوام یونیورسٹی: طالبعلم عاقب عالمانی کے قتل کا مرکزی ملزم گرفتار، اعترافِ جرم

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    نواب شاہ (رپورٹ: نفیس آرائیں) قائد عوام یونیورسٹی (QUEST) نواب شاہ میں طالبعلم عاقب عالمانی کے قتل کے مقدمے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا، جبکہ پولیس کے مطابق ملزم نے دورانِ تفتیش قتل کا اعتراف بھی کرلیا ہے۔

    ایس ایس پی شہید بینظیرآباد ڈاکٹر سمیر نور چنہ نے واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ملزم کی فوری گرفتاری کے احکامات جاری کیے تھے۔ ڈی ایس پی صدر کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ تعلقہ نواب شاہ پر مشتمل خصوصی پولیس ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی اور پیشہ ورانہ مہارت کو بروئے کار لاتے ہوئے کارروائی کی اور مرکزی ملزم اشفاق علی ولد اعجاز علی بروہی کو گرفتار کرلیا۔

    پولیس کے مطابق گرفتار ملزم تھانہ تعلقہ نواب شاہ کے مقدمہ نمبر 142/2026 میں مقتول عاقب عالمانی کے قتل کے الزام میں مطلوب تھا۔ مقدمے میں دفعہ 302، 364، 201 اور 34 تعزیراتِ پاکستان شامل کی گئی ہیں۔

    دفعہ 302 کے تحت قتلِ عمد یعنی جان بوجھ کر کسی شخص کو قتل کرنا جرم ہے۔ دفعہ 364 قتل کی نیت سے کسی شخص کو اغوا یا زبردستی کہیں لے جانے سے متعلق ہے۔ دفعہ 201 جرم کے شواہد غائب کرنے یا ملزم کو قانونی سزا سے بچانے کی غرض سے غلط معلومات دینے سے متعلق ہے، جبکہ دفعہ 34 ایسی صورت میں لاگو ہوتی ہے جب متعدد افراد مشترکہ نیت کے تحت کسی جرم کے ارتکاب میں شریک ہوں۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم نے دورانِ تفتیش قتل کا اعتراف کیا ہے، تاہم واقعے کے دیگر پہلوؤں، شواہد اور ممکنہ ساتھی ملزمان سے متعلق مزید تفتیش جاری ہے۔

    ایس ایس پی شہید بینظیرآباد ڈاکٹر سمیر نور چنہ نے کارروائی پر ڈی ایس پی صدر اور ایس ایچ او تھانہ تعلقہ نواب شاہ کی کارکردگی کو سراہا۔

    Related Posts

    کھڈہر پولیس کا ڈاکوؤں سے مقابلہ، زخمی ڈاکو گرفتار، اسلحہ برآمد

    وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں انٹرنیٹ سروسز متاثر

    باکسر عثمان وزیر نے اپنی 19 ویں انٹرنیشنل ورلڈ رینکنگ فائٹ جیت لی

    مقبول خبریں

    قائد عوام یونیورسٹی: طالبعلم عاقب عالمانی کے قتل کا مرکزی ملزم گرفتار، اعترافِ جرم

    وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں انٹرنیٹ سروسز متاثر

    باکسر عثمان وزیر نے اپنی 19 ویں انٹرنیشنل ورلڈ رینکنگ فائٹ جیت لی

    ڈکی بھائی اور عروب جتوئی نے ایک دن میں 1 کروڑ کیسے خرچ کئے؟ پرتعیش شاپنگ سوشل میڈیا پر ہنگامے کا سبب بن گئی

    کاکروچ پارٹی کی دھمکی رنگ لے آئی: الیکشن کمیشن کا ووٹر لسٹوں میں مبینہ گھپلوں پر تحقیقات کا حکم

    بلاگ

    صاحب آباد تبلیغی مرکز میں پہلا تبلیغی اجتماع

    اسلام آباد کی بند سڑکیں اور ہماری سیاسی ذمہ داریاں

    اسلام آباد احتجاج؛ ایک ہفتے کی تاخیر سے سیکیورٹی پلان دباؤ میں آنے کا امکان

    پاکستان کی ثقافت میں گھڑ سواری اور نیزہ بازی

    امریکہ، اسرائیل ، یورپی یونین اور انڈیا۔۔۔ ٹارگٹ پاکستان

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.