Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      پاکستان میں آئی فون 18 پرو اور پرو میکس کے پی ٹی اے اپرووڈ ماڈلز کی قیمتوں کا اعلان،

      سامارو کے آسمان پر غیر معمولی فلکیاتی منظر، شہابی پتھر یا خلائی ملبہ؟

      کیا مصنوعی ذہانت درد سے بچنے کے لیے انسان کا نقصان کر سکتی ہے؟ 25 اے آئی ماڈلز پر نئی تحقیق کا سنسنی خیز انکشاف

      ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: میٹا نے اے آئی کا دنیا کا پہلا پاکٹ سائز ڈیوائس ’میوز چارم‘ متعارف کرا دیا

      بغیر پائلٹ طیارے نے ہزاروں کلومیٹر اُڑ کر تاریخ رقم کردی

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    مڈ ٹرم انتخابات کے بعد بمباری جاری رہے گی: صدر ٹرمپ کی آبنائے ہرمز کھولنے سے متعلق ایران کی پیشکش مسترد

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    واشنگٹن / نیویارک:امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی میں ایک بار پھر خطرناک حد تک اضافہ ہو گیا ہے۔ وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کے حوالے سے ایران کی جانب سے پیش کی جانے والی 7 روزہ تجاویز کو یکسر مسترد کر دیا ہے، اور دوٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ انہیں توقع ہے کہ امریکی فوج کی بمباری کی مہم مڈ ٹرم انتخابات کے بعد دوبارہ شروع ہوگی۔
    یروشلم پوسٹ کے مطابق یہ رپورٹ ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے جمعرات کے روز نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس معاہدے میں، جس کے تحت ایرانی بندرگاہوں پر امریکی بحری ناکہ بندی کا خاتمہ بھی شامل ہے، "اگر مڈ ٹرم انتخابات سے پہلے عمل درآمد کیا جائے تو یہ زیادہ بہتر ہوگا۔”
    جمعہ کے روز نیویارک میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عباس عراقچی نے ایک بار پھر اس بات پر زور دیا کہ اس 7 روزہ پلان کو قبول کرنے اور لاگو کرنے کا فیصلہ اب مکمل طور پر امریکا کے ہاتھ میں ہے۔ انہوں نے تنبیہ کی کہ جب تک اس منصوبے کی تمام شرائط پوری نہیں کی جاتیں، اس وقت تک آبنائے ہرمز کو نہیں کھولا جائے گا۔ ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ "ایران دباؤ کے آگے اپنے خودمختار حقوق ہرگز سرنڈر نہیں کرے گا۔”
    دوسری جانب، جمعہ کے روز ایک امریکی عہدیدار نے بتایا کہ امریکا ثالثوں کے ذریعے ایران کے ساتھ مثبت اور تعمیری بات چیت کر رہا ہے اور جوہری مسائل پر تبادلہ خیال جاری ہے۔ تاہم، اس کے برعکس ایک اعلیٰ ایرانی عہدیدار نے غیرملکی خبررساں ایجنسی کو واضح کیا ہے کہ اگر امریکا اس تجویز کو قبول بھی کر لیتا ہے تب بھی ایران اپنے جوہری پروگرام پر کسی قسم کی لچک نہیں دکھائے گا۔

    Related Posts

    معاہدہ مکہ :سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ کا عسکری تعاون مزید بڑھانے کا فیصلہ

    وائٹ ہاؤس نے عدالتی حکم کے باوجود سی این این کو ایئر فورس ون کے سفر سے باہر کر دیا

    ایران کا بڑا یو ٹرن: اقوام متحدہ کے جوہری انسپکٹرز کو ملک میں واپسی کی اجازت دینے کا اعلان،

    مقبول خبریں

    معاہدہ مکہ :سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ کا عسکری تعاون مزید بڑھانے کا فیصلہ

    مڈ ٹرم انتخابات کے بعد بمباری جاری رہے گی: صدر ٹرمپ کی آبنائے ہرمز کھولنے سے متعلق ایران کی پیشکش مسترد

    وائٹ ہاؤس نے عدالتی حکم کے باوجود سی این این کو ایئر فورس ون کے سفر سے باہر کر دیا

    ایران کا بڑا یو ٹرن: اقوام متحدہ کے جوہری انسپکٹرز کو ملک میں واپسی کی اجازت دینے کا اعلان،

    اسپین، فرانس اور اٹلی پر روس کرنے والا ہے ہائبرڈ حملہ، سی آئی اے نے کیا الرٹ!

    بلاگ

    اسلام آباد کی بند سڑکیں اور ہماری سیاسی ذمہ داریاں

    اسلام آباد احتجاج؛ ایک ہفتے کی تاخیر سے سیکیورٹی پلان دباؤ میں آنے کا امکان

    پاکستان کی ثقافت میں گھڑ سواری اور نیزہ بازی

    امریکہ، اسرائیل ، یورپی یونین اور انڈیا۔۔۔ ٹارگٹ پاکستان

    وزیراعلیٰ لاپتہ، احتجاج کی کال اور مہنگائی کے سائے

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.