Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک نے سافٹ ویئر ڈویلپمنٹ کے لیے نیا "سپر ایجنٹ” متعارف کرا دیا

      ریڈ جائنٹ ستاروں کی ہولناک تباہی سے بچ جانے والے تین انوکھے سیارے دریافت

      روبوٹ کتوں کو سیر کروائیں، ہزاروں کمائیں: مستقبل کی انوکھی نوکری

      اے یو اسمال فائنانس اور وجئے سیلس پر بڑا سائبر حملہ، کروڑوں صارفین کا ڈیٹا خطرے میں

      پاکستان کا ایک اور اعزاز "NUST” کے 45 محققین دنیا کے ممتاز ترین سائنس دانوں کی فہرست میں شامل

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    کوہاٹ پولیس لائنز حملہ: 8 دہشتگرد ہلاک، پولیس کے 17 اعلیٰ افسران اور اہلکاروں سمیت 23 افراد شہید

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    کوہاٹ :کوہاٹ میں واقع پولیس لائنز پر ہونے والے دہشت گرد حملے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے کلیئرنس آپریشن مکمل کرتے ہوئے تمام آٹھ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ پولیس کے مطابق اس کارروائی میں خودکش بمبار سمیت تمام حملہ آور مارے گئے ہیں، جن میں سے کچھ دہشت گرد اسپیشل برانچ میں بھی موجود تھے جنہیں فورسز نے کارروائی کے دوران ہلاک کیا۔
    اس واقعے میں شہید ہونے والوں کی مجموعی تعداد 23 ہو گئی ہے، جن میں 17 پولیس اہلکار اور 6 عام شہری شامل ہیں۔ شہدا میں اعلیٰ پولیس افسران بھی شامل ہیں جن میں ایس پی، ڈی ایس پی اور انسپکٹر رینک کے اہلکار شامل ہیں۔ جبکہ 100 سے زائد افراد زخمی ہیں۔فائرنگ کے دوران پھنسے زخمی پولیس اہلکار کو فوجی جوانوں نے 20 گھنٹے بعد نکال لیا
    اس پورے آپریشن کی نگرانی ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی نے خود کی، جو خود بھی اس حملے کی زد میں آ کر زخمی ہوئے۔
    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز اور پولیس کی بروقت اور مؤثر کارروائی کے باعث تمام دہشت گردوں کا خاتمہ ممکن ہوا اور پولیس لائنز کے علاقے کو مکمل طور پر پاک کر دیا گیا ہے۔
    سی ٹی ڈی کے مطابق دہشتگردوں نے پولیس لائنز کی مسجد پر خودکش حملہ کیا، جس کے بعد بعض دہشتگرد اسپیشل برانچ کی عمارت میں داخل ہوگئے۔
    پولیس لائنز میں دہشتگردوں کی موجودگی کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر کلیئرنس آپریشن شروع کیا، جو دوسرے روز بھی جاری رہا۔
    سی ٹی ڈی کے ایڈیشنل آئی جی بھی آپریشن کے دوران فرنٹ لائن پر موجود تھے۔ دہشتگردوں نے ان پر دستی بم سے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی زخمی ہوگئے۔
    حکام کے مطابق حملے میں زخمی ہونے والے افراد کو مختلف اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے، جبکہ پولیس لائنز اور اطراف میں سیکیورٹی مزید سخت کردی گئی ہے۔
    بعد ازاں گزشتہ روز رات کو پولیس لائنز میں دھماکے میں شہید ہونے والوں کی نماز جنازہ پولیس لائنز کوہاٹ میں ادا کردی گئی تھی۔ جس میں آئی جی خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید اور دیگر اعلیٰ حکام بھی شریک ہوئے۔

    Related Posts

    وفاقی کابینہ کا بڑا فیصلہ: کرنسی نوٹوں کے نئے ڈیزائن کی منظوری، 10 روپے کا نوٹ ختم کر کے سکہ لانے کا اعلان

    عنوان: آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ لیگ ٹو: متحدہ عرب امارات نے عمان کو 42 رنز سے شکست دیدی

    ضلع خوشاب کے لیے اعزاز: ملک غضنفر وڈھل ٹوانہ کی پانچ ملکی تقابلی تحقیق کینیڈا کے ادارے سے شائع

    مقبول خبریں

    وفاقی کابینہ کا بڑا فیصلہ: کرنسی نوٹوں کے نئے ڈیزائن کی منظوری، 10 روپے کا نوٹ ختم کر کے سکہ لانے کا اعلان

    عنوان: آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ لیگ ٹو: متحدہ عرب امارات نے عمان کو 42 رنز سے شکست دیدی

    سیالکوٹ: سیشن عدالت کا بڑا فیصلہ، قتل میں ملوث ملزم کو عمر قید اور جرمانے کی سزا

    دیر بالا: زمین کے تنازع پر فائرنگ سے خاتون زخمی، پولیس نے ملزمان کو گرفتار کر لیا

    صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت کم ترین سطح پر

    بلاگ

    محنت کبھی رائیگاں نہیں جاتی؛ ایک مزدور کے بیٹے نے ڈاکٹر بن کر تاریخ رقم کر دی

    پی کے کلانی: غربت سے جدوجہد تک، ہنر، خودداری اور عزم کی ایک ناقابلِ فراموش داستان

    مذہبی اصولوں کے دعوے سے سیاسی مفاہمت تک

    مسٹر پتلو کی شادی یا عوام کی زندگیوں سے کھیلنے کا تماشا؟

    ’’گزرے کل سے آگے ماضی کے افسوس سے نکل کر حال کو جینے اور مستقبل کے خوف سے آزاد ہونے کا نام زندگی’’

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.