عمرکوٹ (رپورٹ: بیورو چیف ڈاکٹر ایم لال واگھانی):
کنری شہر کے قریب بچل میمن اسٹاپ کے مقام پر مسافر بس حادثے کا شکار ہو کر سڑک کے کنارے الٹ گئی، جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 12 سے زائد مسافر شدید زخمی ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق صحرائے تھر کے شہر چھاچھرو سے کنری آنے والی مسافر بس سامنے سے آنے والی ٹریکٹر ٹرالی اور ایک خاتون کو بچاتے ہوئے بے قابو ہو کر الٹ گئی۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی تعلقہ اسپتال کنری میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی اور تمام زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔
زخمیوں میں نانجی، بادل، رام چند، رخمان، گلاب، ڈنو، امیان، موہن، جمعوں، رائے دن، شنکر اور علی غلام سمیت دیگر شامل ہیں۔ طبی عملے کے مطابق 4 مسافروں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث انہیں ابتدائی طبی امداد کے بعد حیدرآباد منتقل کر دیا گیا ہے۔


