ڈاکو گن پوائنٹ پر تین راہگیروں سےموٹرسائیکل،موبائل فونز اور نقدی چھین کر فرار ہو گئے
ماموں کانجن(ملک طارق بشیرسے)
ڈاکوؤں نےدو مختلف وارداتوں میں گن پوائنٹ پر تین راہگیروں سےموٹرسائیکل،موبائل فونز اور نقدی چھین لی گئی اور فرار ہو گئے پہلی واردات سیم نہر پل بحد رقبہ چک نمبر 503 گ ب میں احمد شہزاد ولد سلطان سکنہ 503 گ ب سے اس وقت ہوئی جب وہ گاؤں سے شہر آرہاتھا واردات کے دوران تین مسلح ڈاکوؤں نے اس سے اسلحہ کی نوک پر ایک لاکھ 35 ہزار مالیت کی موٹرسائیکل ،ایک موبائل فون مالیت 45 ہزار اور 13000نقدی چھین لی دوسری واردات میں دو مسلح ڈاکوؤں نے سجاد ولد فتح محمد سکنہ گھلےکے بگھیلے سے ایک موبائل فون اور 10ہزار نقدی جبکہ مظہر ولد ظفر سکنہ دھولری سے ایک موبائل فون چھین لیا اور فرار ہو گے وارداتوں کی اطلاع پر پولیس نے ڈاکوؤں کی تلاش شروع کردی ہے


