Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

       خام تیل کو صاف کرنے کے لیے چینی نئی ٹیکنالوجی تیار

      مصنوعی ذہانت بڑا خطرہ،عالمی ٹیک باباؤں نے گھنٹی بجا دی: ا اے آئی کی ترقی کی رفتار سست کرنے کا مطالبہ

      اسمارٹ ٹی وی استعمال کرنے والوں کے لیے بڑی خوشخبری: یوٹیوب نے انتہائی مفید فیچر متعارف کرا دیا

      موجودہ حکومت کے آئی پی پیز کے ساتھ 30 اور 40 سال کے نئے معاہدوں کا انکشاف

      ایک کروڑ سے زائد پاکستانیوں کا خفیہ ڈیٹا لیک: ’منی نادرا‘ چلا کر شہریوں کی نجی معلومات بیچنے والا خطرناک گروہ گرفتار

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    داروڑہ نادرا سنٹر میں پاسپورٹ کی سہولت فراہم کرنے کا اعلان

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    دیربالا سے( بیورو چیف ریاض ابوالخیل)

    دیربالا داروڑہ کے عوام کی ایک دیرینہ ضرورت پوری ہونے جا رہی ہے۔ داروڑہ نادرا سنٹر میں پاسپورٹ کی سہولت فراہم کرنے کا اعلان اہلِ علاقہ کے لیے ایک اہم اور خوش آئند پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

    اس اہم اقدام پر اہلِ داروڑہ کی جانب سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں اور سابق وزیر ملک جہانزیب خان، ملک نعمان خان، ملک حیات خان، معروف سیاسی و سماجی شخصیت و بزنس مین ملک بہار محمد اور انجینئر امیر مقام سمیت تمام قائدین اور متعلقہ ذمہ داران کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا جا رہا ہے۔

    خصوصاً ملک بہار محمد کی کوششوں کو عوامی حلقوں کی جانب سے سراہا جا رہا ہے، جنہوں نے داروڑہ کے عوام کے اس دیرینہ مسئلے کو متعلقہ حکام تک پہنچانے اور اس کے حل کے لیے مسلسل آواز اٹھائی۔

    مقامی سطح پر پاسپورٹ کی سہولت دستیاب ہونے سے عوام کو دور دراز علاقوں کا سفر نہیں کرنا پڑے گا، جس سے نہ صرف قیمتی وقت اور سفری اخراجات کی بچت ہوگی بلکہ پاسپورٹ سے متعلق امور میں بھی شہریوں کو بڑی سہولت میسر آئے گی۔

    اہلِ علاقہ نے امید ظاہر کی ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت اور اس کے قائدین آئندہ بھی دیر بالا کے عوام کو درپیش دیگر بنیادی مسائل، بالخصوص بجلی، نادرا، پاسپورٹ اور دیگر سرکاری سہولیات کے حوالے سے عملی اقدامات جاری رکھیں گے۔

    عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ کسی بھی حکومت کی اصل کامیابی یہی ہے کہ اس کے اقدامات کے ثمرات براہِ راست عام شہری تک پہنچیں۔ داروڑہ نادرا سنٹر میں پاسپورٹ سہولت کا قیام بھی اسی سلسلے کی ایک اہم کڑی ہے۔

    اہلِ داروڑہ نے ایک مرتبہ پھر معروف سیاسی و سماجی شخصیات بزنس مین
    ملک بہار محمد، انجینئر امیر مقام، ملک جہانزیب خان، ملک نعمان خان، ملک حیات خان اور دیگر متعلقہ قائدین و ذمہ داران کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوامی مسائل کے حل کے لیے کی جانے والی کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جائے گا۔۔

    https://benaqabtv.com/wp-content/uploads/2026/09/WhatsApp-Video-2026-09-13-at-3.06.17-PM.mp4

    Related Posts

     خام تیل کو صاف کرنے کے لیے چینی نئی ٹیکنالوجی تیار

    سکھر موٹر ورکس ایسوسی ایشن کے الیکشن کمیٹی نے دفتر امور کی ذمہ داری سنبھال لیں ، الیکشن کو صاف و شفاف بنانے کے عزم کا اظہار

    پنجاب میں دفعہ 144 نافذ

    مقبول خبریں

     خام تیل کو صاف کرنے کے لیے چینی نئی ٹیکنالوجی تیار

    دنیا کا کم عمر ترین بادشاہ سپردخاک، کیا یوگنڈا کی تاج وتخت اب نیوز اینکر کو ملے گا؟

    سیاست سے ہالی ووڈ تک کا سفر: کینیڈا کے سابق وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے کون سا کاروبار کرنیکا فیصلہ کیا؟

    پنجاب میں دفعہ 144 نافذ

    ”کیا پنجاب کو پہلی بار خاتون چیف سیکرٹری ملنے جا رہی ہے،آئی جی کون؟“

    بلاگ

    ”کیا پنجاب کو پہلی بار خاتون چیف سیکرٹری ملنے جا رہی ہے،آئی جی کون؟“

    سی سی پی او پشاور میاں سعید اور جنسی تشدد میں ملوث ملزمان کی ہلاکت

     عجیب و غریب ڈیمانڈیں  بروقت نکاح میں رکاوٹیں

    آل پاکستان لودھرا برادری کا سرمایہء افتخار ملک محمد عرفان گہرائی لودھرا

    چھوٹے شہروں کے صحافی کیوں نظر انداز ہوتے ہیں؟

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.