Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      اسمارٹ ٹی وی استعمال کرنے والوں کے لیے بڑی خوشخبری: یوٹیوب نے انتہائی مفید فیچر متعارف کرا دیا

      موجودہ حکومت کے آئی پی پیز کے ساتھ 30 اور 40 سال کے نئے معاہدوں کا انکشاف

      ایک کروڑ سے زائد پاکستانیوں کا خفیہ ڈیٹا لیک: ’منی نادرا‘ چلا کر شہریوں کی نجی معلومات بیچنے والا خطرناک گروہ گرفتار

      مصنوعی ذہانت اور سائبر سکیورٹی: مائیکروسافٹ نے تاریخ کی سب سے بڑی سیکیورٹی اپ ڈیٹ جاری کر دی،

      بھارت کی ہٹ دھرمی : عالمی عدالت کے فیصلے کے باوجودمتنازع منصوبے ساولکوٹ ڈیم کے ٹینڈر جاری

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    آبنائے ہرمز کو کھولنے کیلئے امریکا کو ایران کی 7 اہم شرائط

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    ایران نے آبنائے ہرمز کو دوبارہ بین الاقوامی بحری آمدورفت کے لیے مکمل طور پر کھولنے کے لیے 7 شرائط پیش کردی ہیں۔
    ایرانی حکام کے مطابق ان شرائط پر عمل درآمد تک آبنائے ہرمز کی بحری آمدورفت مکمل طور پر بحال نہیں کی جائے گی۔
    ایرانی مطالبات میں ایران کے خلاف فوجی کارروائیاں اور دھمکیاں فوری طور پر بند کرنا، امریکی بحری ناکہ بندی ختم کرنا اور ایران پر عائد پابندیاں اٹھانا شامل ہے۔
    ایران نے اپنے منجمد اثاثے بحال کرنے اور جنگ کے دوران ہونے والے نقصانات کا ازالہ کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔
    ایرانی حکام کی جانب سے خطے میں ایران کے اتحادیوں کے خلاف کارروائیاں روکنے کی شرط بھی عائد کی گئی ہے، جبکہ ایران کے جوہری اور میزائل پروگرام میں بیرونی مداخلت نہ کرنے کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔
    ایران کا مؤقف ہے کہ مذکورہ مطالبات پر عمل درآمد کے بعد ہی آبنائے ہرمز کی بحری آمدورفت کو مکمل طور پر معمول پر لانے کی صورت پیدا ہوسکتی ہے۔
    اُدھر ایران نے امریکا کی جانب سے ناکہ بندی اور جارحانہ کارروائیاں ختم کرنے کی صورت میں آبنائے ہرمز کھولنے کی مشروط پیشکش کردی۔
    ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے ایک انٹرویو میں کہا کہ آبنائے ہرمز سے متعلق ایران اور عمان کے درمیان معاہدہ پیر کو ہوگا، جبکہ معاہدے پر مسقط میں عرب ممالک کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کے دوران دستخط کیے جائیں گے۔
    مسعود پزشکیان کے مطابق اجلاس میں ان تمام ممالک کے نمائندے بھی شریک ہوں گے جن کی سرزمین سے ایران پر حملے کیے گئے تھے۔
    ایرانی صدر نے بتایا کہ نئے معاہدے کے تحت آبنائے ہرمز سے گزرنے والے بحری جہاز ایرانی پانیوں سے داخل ہوں گے اور عمانی پانیوں سے باہر نکلیں گے۔
    مسعود پزشکیان نے کہا کہ ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے امریکا کی ناکہ بندی اور جارحیت کا خاتمہ ضروری ہے۔
    ان کا کہنا تھا کہ خطے میں کشیدگی کم کرنے اور بحری آمدورفت معمول پر لانے کے لیے متعلقہ ممالک کے درمیان تعاون ضروری ہے۔
    ایرانی صدر نے ایران اور سعودی عرب کے درمیان کشیدگی کے حوالے سے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان کوئی جنگ نہیں ہو رہی۔ انہوں نے کہا کہ حوثیوں کے اپنے مسائل ہیں اور ان کے معاملات کو ایران اور سعودی عرب کے درمیان جنگ سے جوڑنا درست نہیں۔
    مسعود پزشکیان نے خطے کے تمام ممالک پر زور دیا کہ وہ مل بیٹھ کر مسائل حل کریں اور خطے میں امن و سلامتی کے قیام کے لیے مشترکہ کوششیں کریں۔
    ایرانی صدر کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب آبنائے ہرمز کی صورتحال خطے میں جاری کشیدگی کے باعث عالمی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔ آبنائے ہرمز عالمی بحری تجارت اور تیل کی ترسیل کے لیے ایک اہم سمندری راستہ سمجھی جاتی ہے۔
    دوسری طرفخلیج فارس کے اہم ترین سمندری راستے آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کے نئے انتظامات طے کرنے کے لیے عرب ممالک کا اہم ترین اجلاس آج مسقط میں ہورہاہے
    ذرائع کے مطابق، اجلاس میں ایران اور خلیجی عرب حکام کے درمیان آبنائے ہرمز سے تجارتی جہازوں کی آمدورفت کے لیے نئے نظام پر غور کیا جائے گا تاہم بحرین کی حکومت نے واضح کیا ہے کہ جب تک ایران کے ساتھ باضابطہ سفارتی تعلقات بحال نہیں ہوتے، وہ تہران کی موجودگی میں کسی بھی گروپ میٹنگ کا حصہ نہیں بنے گی۔

    Related Posts

    ٹرمپ 2.0 ، پہلے سال میں کرپٹو، کاروبار سے ٹرمپ کے اہل خانہ نے 2.25 ارب ڈالر کمائے

    الاسکا کے منجمد سمندر میں الٹی کشتی سے چمٹا 15 سالہ لڑکا کیسے بچا؟

    یمنی افواج نے مارب پر حوثیوں کے دو بڑے حملے ناکام بنا دیے

    مقبول خبریں

    ٹرمپ 2.0 ، پہلے سال میں کرپٹو، کاروبار سے ٹرمپ کے اہل خانہ نے 2.25 ارب ڈالر کمائے

    الاسکا کے منجمد سمندر میں الٹی کشتی سے چمٹا 15 سالہ لڑکا کیسے بچا؟

    نہر میں نہاتے نوجوان ڈوب گیا

    جکارتہ، 243 مسافروں پر مشتمل کشتی گہرے سمندر میں لاپتہ، 103 افراد بچالئے گئے

    آبنائے ہرمز کو کھولنے کیلئے امریکا کو ایران کی 7 اہم شرائط

    بلاگ

    آل پاکستان لودھرا برادری کا سرمایہء افتخار ملک محمد عرفان گہرائی لودھرا

    چھوٹے شہروں کے صحافی کیوں نظر انداز ہوتے ہیں؟

       مشرق وسطیٰ کا نیا طوفان: حوثی باغی کیوں خونریز حملے کر رہے ہیں اور اس میں پاکستان کہاں کھڑا ہے؟

    رنگپوربگھور کے محمد فضیل کا صوبائی سطح پر منفرد اعزاز

    بھارتی کرنل کا پاکستان میں دہشت گردوں کوسرعام سپورٹ کرنے کا اعتراف

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.