صدارت جنرل سیکرٹری عبداللہ نثار اعوان نے کی۔ اجلاس میں زاہد خالد سمیت دیگر سیاسی و سماجی شخصیات بھی شرکت
ڈھڈیال:(منور حسین سے)
ڈھڈیال میں میونسپل کمیٹی ڈھڈیال کے متوقع بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے پاکستان مرکزی مسلم لیگ چکوال کی جانب سے ایک اہم مشاورتی اجلاس منعقد ہوا، جس میں اہلِ علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
اجلاس صدر میونسپل کمیٹی ڈھڈیال رانا عبداللہ کے ڈیرے پر منعقد ہوا، جس کی صدارت پاکستان مرکزی مسلم لیگ چکوال کے جنرل سیکرٹری عبداللہ نثار اعوان نے کی۔ اجلاس میں صدر پی پی 20 زاہد خالد سمیت دیگر سیاسی و سماجی شخصیات بھی موجود تھیں۔
اس موقع پر میونسپل کمیٹی ڈھڈیال کے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے تفصیلی مشاورت کی گئی، جبکہ علاقے میں سیاسی کمیٹی کی تشکیل اور انتخابی پینل کے حوالے سے بھی اہم امور زیرِ غور آئے۔ اجلاس کے دوران آئندہ کے لائحہ عمل، باہمی مشاورت اور بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

