سرجیکل انڈسٹری سے وابستہ کاروباری شخصیت پر مشتمل کینیڈا جانے والے وفد کے لیے شفاف قرعہ اندازی کی گئی
سیالکوٹ (سلیم احمد اعوان شیخو)
سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی ڈیپارٹمنٹل کمیٹی برائے میلے، نمائش اور وفود کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں سرجیکل انڈسٹری سے وابستہ کاروباری شخصیت پر مشتمل کینیڈا جانے والے وفد کے لیے شفاف قرعہ اندازی کی گئی۔
اجلاس کی صدارت ڈیپارٹمنٹل کمیٹی کے چیئرمین قیصر بیگ نے کی جبکہ چیمبر آف کامرس کے صدر سید احتشام مظہر گیلانی بطور مہمانِ خصوصی شریک ہوئے۔
اجلاس کے دوران سرجیکل انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے ممبران میں سے قرعہ اندازی کے ذریعے 10 افراد کا انتخاب کیا گیا، جو ویزہ پروسیس کی تکمیل کے بعد جلد کینیڈا کے لیے روانہ ہوں گے۔
اس موقع پر صدر چیمبر سید احتشام مظہر گیلانی اور چیئرمین کمیٹی قیصر بیگ نے منتخب ہونے والے تمام ممبران کو مبارکباد دی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اپنے خطاب میں رہنماؤں کا کہنا تھا کہ "کینیڈا جانے والے اس وفد کے دورے سے باہمی تجارت کو فروغ ملے گا اور پاکستان کی معیشت مستحکم ہو گی۔”
انہوں نے مزید کہا کہ کینیڈا میں موجود پاکستانی سفارتخانے کے حکام اور کمرشل اتاشیوں نے اس وفد کی تشکیل میں انتہائی فعال اور قابلِ تحسین کردار ادا کیا ہے


