اسلام آباد :پی ٹی آئی احتجاج متعلق درخواست میں بڑی پیش رفت ، چیف جسٹس نے معاملے کو آئینی کرائسسز سے تشبیہ دے دی اسلام آباد ہائیکورٹ کا لارجر بنچ بنانے کا فیصلہ معاملے کی حساسیت کے پیش نظر اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری
چاروں صوبوں کے آئی جیز ، ایڈوکیٹ جنرلز کو نوٹس جاری ، ذاتی حیثیت میں 10 ستمبر کو طلب کر لیا گیا۔
سلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس جسٹس سرفراز ڈوگر نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 27 ستمبر 2026کے احتجاج کے معاملے کو آئینی بحران سے تشبیہ دیدی۔
نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کے 27 ستمبر احتجاج و لانگ مارچ کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی ، چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے معاملے کو آئینی بحران سے تشبیہ دیتے ہوئےلارجر بینچ بنانے کا فیصلہ کیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کرتے ہوئے صوبوں کے آئی جیزاور ایڈووکیٹ جنرلز کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا، کیس کی مزید سماعت 10 ستمبر تک ملتوی کر دی گئی۔
27 ستمبر کو پی ٹی آئی احتجاج کیس، چیف جسٹس اسلم آباد ہائیکورٹ نے لارجر بنچ بنا نے کا حکم دیدیا، نوٹس جاری

