ممبئی:بالی وڈ کی معروف اداکارہ پرینیتی چوپڑا پہلی بار کسی ویب سیریز میں جلوہ گر ہونے جارہی ہیں، جن کی نئی پراسرار اور سنسنی خیز تھرلر سیریز ’شک: ٹرسٹ نو ون‘ (Shaque: Trust No One) کا رواں ماہ 24 ستمبر کو نیٹ فلکس پر پریمیئر ہوگا۔
رنسل ڈی سلوا اور سدھارتھ پی ملہوترا کی تخلیق کردہ اور الکیمی فلمز کی پیشکش اس سیریز کی کہانی ایک ایسی ماں کے گرد گھومتی ہے جو اپنے لاپتہ بچے کی تلاش میں نو سال تک انتھک جدوجہد کرتی ہے۔ لیکن جب سچ سامنے آنے لگتا ہے تو کہانی ایک خطرناک موڑ لے لیتی ہے، جہاں ہر رشتہ اور ہر شخص مشکوک بن جاتا ہے۔
نیٹ فلکس انڈیا کی سیریز ہیڈ تانیا بامی کے مطابق یہ ایک زبردست جذباتی کرائم ڈراما ہے جس میں ماں کی محبت اور تھرلر کا امتزاج شاندار انداز میں پیش کیا گیا ہے۔ سیریز کی کاسٹ میں پرینیتی چوپڑا کے علاوہ سونی رازدان، انوپ سونی، جنیفر ونگٹ، طاہر راج بھاسین، ہرلین سیٹھی، دھرو چودھری اور سُمیت ویاس جیسے نامور اداکار شامل ہیں، جو اس پراسرار دنیا کے مختلف کرداروں میں نظر آئیں گے۔
پرینیتی چوپڑا کی اوٹی ٹی ڈیبیو سنسنی خیز تھرلر سیریز ’شک: ٹرسٹ نو ون نیٹ فلکس پر کب ریلیز ہوگی؟

