پاکستان میں آج پیٹرول کی قیمت 358 روپے 77 پیسے فی لیٹر ہے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 381 روپے 77 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کیا جس کے تحت پیٹرول کی قیمت میں 12 روپے 90 پیسے کا بڑا اضافہ کیا گیا ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 3 روپے 72 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ 17 جولائی سے اب تک پیٹرول کی قیمت میں 12 مرتبہ کمی اور 19 مرتبہ اضافہ، جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 10 مرتبہ کمی اور 21 مرتبہ اضافہ کیا جاچکا ہے۔
یاد رہے کہ مشرق وسطیٰ کی صورت حال کے باعث حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے روزانہ تعین کا فیصلہ کیا تھا، جب کہ ہفتہ اور اتوار کو قیمتیں برقرار رکھنے کا طریقہ کار اختیار کیا گیا ہے۔

