معاملے کی حساسیت کے پیش نظر علاقے میں سیکورٹی بڑھا دی گئی اور بڑی تعداد میں سیکورٹی اہلکار تعینات کیے گئے۔ آس پاس کے علاقوں میں بھی نگرانی سخت کر دی گئی ہے۔
اتر پردیش کے سہارنپور کلکٹریٹ احاطے میں واقع مسجد کو انتظامیہ نے بلڈوزر سے منہدم کر دیا ہے۔ مسلم فریق کی اپیل مسترد ہونے کے بعد جمعہ کے روز کارروائی کی تیاریاں شروع ہو گئی تھیں۔ کارروائی کے دوران موقع پر ایس ڈی ایم، سٹی مجسٹریٹ اور بڑی تعداد میں پولیس اہلکار موجود تھے۔ کلکٹریٹ احاطے میں موجود مسجد کو ہٹانے کی کارروائی ضلعی عدالت کے حکم پر کی گئی۔ احتیاطی تدابیر کے طور پر کلکٹریٹ کے گیٹ بھی بند کر دیے گئے تھے، تاکہ باہر سے کوئی بھی اندر داخل نہ ہو سکے۔ معاملے کی حساسیت کے پیش نظر علاقے میں سیکورٹی بڑھا دی گئی اور بڑی تعداد میں سیکورٹی اہلکار تعینات کیے گئے۔ آس پاس کے علاقوں میں بھی نگرانی سخت کر دی گئی ہے۔

