Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      لندن دنیا کا پہلا شہر، اوبر کی روبو ٹیکسی سروس شروع

      ” پجیرو کی واپسی “ LEGEND IS BACK

      گوگل میسجز کی خرابی، پرانے پیغامات غلط افراد کو بھیجے جانے کا انکشاف

      196 ملین پاؤنڈ کا مالیاتی خسارہ: جیگوار لینڈ روور (JLR) نے پھربھی اپنی پہلی الیکٹرک لگژری گاڑی مارکیٹ میں اتار دی

      سوشل میڈیاپلیٹ فارم ‘ایکس’ پر بڑا سائبر حملہ ناکام:ہیکرز کی تلاش ، کیا کروڑوں صارفین کا ڈیٹا محفوظ ہے؟

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    گورنمنٹ بوائز مین ایلیمنٹری اسکول میں روح پرور محفلِ میلادِ مصطفیٰ ﷺ،

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

     ڈسٹرکٹ خیرپور ہنگورجا: رپورٹ فیاض محسن سولنگی

     

    گورنمنٹ بوائز مین ایلیمنٹری اسکول ہنگورجا میں ہیڈ ماسٹر امتياز حسین لغاری کی زیرِ نگرانی حضور اکرم حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی جشنِ ولادتِ باسعادت کے سلسلے میں ایک روح پرور اور ایمان افروز محفلِ میلادِ مصطفیٰ ﷺ منعقد کی گئی، جس میں اسکول کے اساتذہ، طلبہ و طالبات اور مہمانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کرکے حضور اکرم ﷺ سے اپنی عقیدت و محبت کا اظہار کیا۔

    محفل کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے کیا گیا، جس کے بعد طلبہ و طالبات نے بارگاہِ رسالت ﷺ میں نعتِ رسولِ مقبول ﷺ پیش کی۔ اس موقع پر اسکول کے اساتذہ فقیر محمد سہتو، اعجاز احمد سولنگی، محمد علی سومرو اور کاشف علی میمن سمیت دیگر اساتذہ اور طلبہ نے بھرپور شرکت کی۔

    تقریب میں گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول ہنگورجا کی پرنسپل نے بھی خصوصی مہمان کی حیثیت سے شرکت کی اور اپنے خطاب میں جشنِ ولادتِ رسول ﷺ کی اہمیت، سیرتِ طیبہ اور حضور اکرم ﷺ کی تعلیمات پر روشنی ڈالی۔

    اس موقع پر ہیڈ ماسٹر امتياز حسین لغاری اور استاد اعجاز احمد سولنگی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضور اکرم ﷺ کی آمد سے انسانیت کے لیے ہدایت، رحمت اور روشنی کے دروازے کھلے، جہالت کے اندھیرے چھٹ گئے اور انسان کو امن، محبت، اخوت، بھائی چارے اور انسانیت کا درس ملا۔ انہوں نے کہا کہ سیرتِ طیبہ ہمارے لیے مشعلِ راہ ہے، جبکہ نئی نسل کو حضور اکرم ﷺ کی تعلیمات اور اسوۂ حسنہ سے روشناس کرانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

    تقریب کے دوران طلبہ و طالبات نے نہایت جوش و عقیدت کے ساتھ نعتیں پیش کرنے کے علاوہ حضور اکرم ﷺ کی ولادتِ باسعادت، سیرتِ طیبہ اور تعلیمات کے حوالے سے پُرجوش تقاریر بھی کیں، جنہیں شرکاء نے خوب سراہا۔

    محفلِ میلاد میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے اور پروگرام میں حصہ لینے والے طلبہ و طالبات کی حوصلہ افزائی کے لیے انہیں گولڈ میڈلز اور انعامات بھی دیے گئے۔ اس موقع پر اسکول انتظامیہ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ طلبہ کی تعلیمی، اخلاقی اور دینی تربیت کے لیے ایسی مثبت اور بامقصد سرگرمیاں آئندہ بھی جاری رکھی جائیں گی۔

    آخر میں جشنِ ولادتِ باسعادت کی خوشی میں میلاد کا لنگر بھی تقسیم کیا گیا، جبکہ ملک و قوم کی سلامتی، خوشحالی، امن و استحکام اور امتِ مسلمہ کی سربلندی کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔

    Related Posts

    مسلم لیگ ن کے راہنما و ممبر قومی اسمبلی  محمود بشیر ورک  وفات پاگئے  

    ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کا 155واں اجلاس

    سرگودھا: انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کو مضبوط بنانے کا عزم، سینکڑوں افراد کی شرکت

    مقبول خبریں

    مسلم لیگ ن کے راہنما و ممبر قومی اسمبلی  محمود بشیر ورک  وفات پاگئے  

    صوبائی وزیر صحت خلیق الرحمان کی قیادت میں خیبر پختونخوا کے وفد کا فلپائن کا مطالعاتی دورہ 

    بھاگ شہر میں دہشت گردوں کا حملہ ناکام

    جی ٹی روڈ ڈاگئی تا پبی تجاوزات کے خلاف آپریشن، متعدد غیر قانونی تعمیرات مسمار

    ”وزیر اعلی کا کرپشن زیرو ٹالرینس اعلان یا رانا ایاز سلیم کے ماڈل پر عمل ؟“

    بلاگ

      ایلیمنٹری سکول ظفر آباد میں سالانہ محفلِ میلاد مصطفیٰ ﷺ — علم، ادب، عقیدت اور تربیت کا حسین امتزاج

    ”وزیر اعلی کا کرپشن زیرو ٹالرینس اعلان یا رانا ایاز سلیم کے ماڈل پر عمل ؟“

    پوڈکاسٹ خاموشی سے ہمارے سننے کا انداز بدل رہا ہے

    ایک کھرب ڈالر کی نایاب معدنیات کی پیشکش ٹھکرا دی، اس کی جگہ طالبان سے امریکا نے کیا مانگا؟ عبداللہ گل کا بڑا انکشاف

    اور :- یہ مسلماں ہیں جنہیں دیکھ کے !!!

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.