خوشاب/سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے)
کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی نے نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی سرگودھا کا دورہ کیا اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، علاج معالجے اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔ ڈین میجر جنرل (ر) ڈاکٹر خرم شہزاد اور ڈائریکٹر بریگیڈیئر (ر) محمد آصف چیمہ نے ہسپتال کی کارکردگی اور طبی سہولیات بارے بریفنگ دی۔کمشنر نے مریضوں اور ان کے لواحقین سے ملاقات کر کے دستیاب سہولیات اور علاج معالجے بارے براہِ راست آگاہی حاصل کی اور انتظامیہ کو مریضوں کو معیاری علاج اور بہترین طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

