Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      ویو کا نیا سمارٹ فون ’وی 80 لائٹ‘ لانچ: خصوصیات جانئیے!

      ایپل کا سب سے بڑا دھماکا: پہلا فولڈ ایبل ’آئی فون الٹرا‘ ستمبر میں آرہا ہے، مگر دو بڑے فیچرز سے محروم!

      چین کا قمری مشن ’چانگ ای-7‘ تاخیر کا شکار، لانچنگ کیوں ملتوی کی گئی !

      دنیا کے تیز ترین آدمی یوسین بولٹ کا ریکارڈ کس نے توڑا؟

      امریکی بحریہ کا نیا شاہکار: ایف-35 سی کے لیے جدید طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل ’اے آئی ایم-424 میلِس‘ کی نقاب کشائی

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے  گلوکار و فنکار عارف بگٹی کی ملاقات

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    بلوچستان رحمت اللہ بلوچ بیوروچیف بے نقاب نیوز)

    وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے پیر کو یہاں معروف گلوکار و فنکار عارف بگٹی نے ملاقات کی، جس میں بلوچستان کی لوک ثقافت، موسیقی اور صدیوں پر محیط لوک داستانوں کو جدید انداز میں نئی نسل تک منتقل کرنے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا اس موقع پر وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے لوک داستان ”سمل“ پر مبنی گیت کو نئے اور منفرد انداز میں پیش کرنے پر گلوکار عارف بگٹی کی کاوش کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی ثقافت، روایات، لوک داستانیں اور موسیقی صوبے کے تاریخی و ثقافتی تشخص کا اہم حصہ ہیں، جنہیں جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرکے مثبت انداز میں دنیا کے سامنے اجاگر کرنے کی ضرورت ہے وزیراعلیٰ نے کہا کہ بلوچستان کے فنکار اور گلوکار اپنی تخلیقی صلاحیتوں کے ذریعے صوبے کی ثقافت اور روایات کو مؤثر انداز میں اجاگر کر رہے ہیں۔ لوک داستانوں کو جدید موسیقی کے ذریعے مثبت انداز میں نئی نسل تک پہنچانا قابل تحسین اقدام ہے جس سے نوجوان نسل اپنے ثقافتی ورثے سے مزید جڑ سکتی ہے میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ حکومت بلوچستان فنون لطیفہ، ثقافت اور تخلیقی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔ صوبے کے باصلاحیت فنکاروں کی حوصلہ افزائی اور ان کے فن کو قومی و بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے کے لیے مؤثر پلیٹ فارم فراہم کیے جائیں گے گلوکار عارف بگٹی نے وزیراعلیٰ بلوچستان کا فنکاروں کی حوصلہ افزائی اور صوبے کے ثقافتی ورثے کے تحفظ کے حوالے سے ان کے اقدامات پر شکریہ ادا کیا وزیراعلیٰ نے عارف بگٹی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کی دھرتی کا ثقافتی ورثہ ہمارا قیمتی اثاثہ ہے اور اسے محفوظ رکھنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

    Related Posts

    اے آئی ایم پی ایل بی حجاب پہننے کی اجازت طلب کرنے والی طالبہ کی درخواست کو مسترد کرنے کو عدالت میں چیلنج کرے گا

    کتا اسپتال سے لاکھوں کے زیورات لے کر بھاگ گیا

     پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری

    مقبول خبریں

    اے آئی ایم پی ایل بی حجاب پہننے کی اجازت طلب کرنے والی طالبہ کی درخواست کو مسترد کرنے کو عدالت میں چیلنج کرے گا

    کتا اسپتال سے لاکھوں کے زیورات لے کر بھاگ گیا

     پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری

    رونا ذہنی اور جسمانی صحت کے لیے مفید، آنسو بہانے کے فوائد جانیں

    کولمبو ٹیسٹ: تیسرا، سری لنکا نے 8 وکٹ کے نقصان پر  265 رنزبنا لیے، فالو آن سے بچنے کے لیے 39 رنز درکار

    بلاگ

    سزا نہیں اصلاح: ایس ایچ او کاشف خان کا انقلابی اقدام

    تھل کی دھرتی پر کرکٹ کا ایک اور یادگار جشن

    سردار وہی ہے کہ جو سر دار پر لائے

    قرآنِ سے روشن ہوتے ننھے چراغ — راجہ ہاؤس میں یادگار روحانی محفل

    صابر حسین کھوکھر — محنت، دیانت اور عزم کی روشن مثال

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.