Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      بیجنگ: ڈور ہینڈل کے نقص پر ٹیسلا، شیاؤمی نے 40 لاکھ سے زائد گاڑیاں واپس منگا لیں

      بچوں کی رازداری کے قوانین کی خلاف ورزی، ٹک ٹاک امریکا کو 40 کروڑ ڈالر جرمانہ ادا کرے گی

      ٹیکنالوجی کی دنیا میں ایک اور معجزہ: ایلون مسک کی دماغی چپ نابینا افراد کی دنیا روشن کرسکے گی؟

      کینسر کے مریضوں کیلئے بڑی خوشخبری،موڈرنا اور مرک کی کینسر ویکسین کا ٹرائل کامیاب، شیئرز آسمان پر پہنچ گئے

      ”امریکا کا بجلی کا نظام بھی پاکستان جیسا“: پرانے ٹرانسفارمرز، سکیورٹی خامیوں اور اے آئی کے دباؤ نے سپر پاور کی بنیادیں ہلا دیں!

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    راجپوت برادری اتحاد پاکستان کے دفتر میں اہم اجلاس، امن و اتحاد کے فروغ پر تفصیلی مشاورت

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    سکھر ( رپورٹ/عبد الرحمان راجپوت )

    سکھر راجپوت برادری اتحاد پاکستان کے دفتر میں ایک اہم اجلاس منعقد کیا گیا، جس میں برادری کے اتحاد، باہمی امن و امان، بھائی چارے اور برادری کے اجتماعی معاملات کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی۔ اجلاس میں برادری کے مختلف افراد نے بھرپور شرکت کرتے ہوئے اپنی قیمتی آراء اور تجاویز پیش کیںاجلاس کے دوران اس بات پر خصوصی زور دیا گیا کہ راجپوت برادری کے تمام افراد آپس میں اتحاد، محبت، اخوت اور بھائی چارے کو فروغ دیں اور برادری کے اجتماعی مفاد کے لیے مل جل کر اپنا مثبت کردار ادا کریں۔ شرکاء نے امن و امان کے قیام، باہمی اختلافات کو افہام و تفہیم سے حل کرنے اور نوجوان نسل کو مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے کے حوالے سے بھی اپنی تجاویز پیش کیں۔اس موقع پر برادری کے معزز عہدیداران، بزرگوں، نوجوانوں اور بچوں سمیت بڑی تعداد میں راجپوت برادری کے افراد نے شرکت کی۔ اجلاس میں بزرگوں کی رہنمائی اور نوجوانوں کے جوش و جذبے کو برادری کے لیے ایک مثبت قوت قرار دیا گیا، جبکہ شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ راجپوت برادری اتحاد پاکستان کے پلیٹ فارم کو مزید مضبوط اور فعال بنایا جائے گا۔اجلاس میں موجود برادری کے افراد سے مختلف امور پر باقاعدہ رائے بھی لی گئی تاکہ آئندہ کے لائحہ عمل میں برادری کے زیادہ سے زیادہ افراد کی مشاورت شامل کی جا سکے۔ شرکاء نے اتحاد کے فروغ اور برادری کے اجتماعی مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔آخر میں برادری کے اتحاد، امن و سلامتی، خوشحالی اور تمام اہلِ برادری کی کامیابی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔ شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ راجپوت برادری اتحاد پاکستان کے پلیٹ فارم سے محبت، بھائی چارے، خدمت اور باہمی اتحاد کا پیغام مزید مضبوط انداز میں آگے بڑھایا جائے گا۔

    Related Posts

    شرارت یاغفلت، نامعلوم افراد نے موٹر سائیکل ریلوے ٹریک پر کھڑی کردی مال گاڑی بڑے حادثے سے بچ گئی

    سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ

    ریلوے پھاٹک کے درمیان اینٹوں سے لوڈ ٹرالی کی ہک ٹوٹ گئی، ٹریفک متاثر

    مقبول خبریں

    شرارت یاغفلت، نامعلوم افراد نے موٹر سائیکل ریلوے ٹریک پر کھڑی کردی مال گاڑی بڑے حادثے سے بچ گئی

    سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ

    ستھرا پنجاب کے نظام کو مزید مؤثر بنانے کے لئے بیٹ سسٹم متعارف کرایا گیا ہے، ذیشان رفیق

    بروہی اور عمرانی برادری میں مسلح تصادم، متعدد افراد زخمی

    اسلام آباد میں غیر قانونی رکشوں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن: ایک ہفتے میں 400 سے زائد چالان،150 رکشے تھانوں میں بند

    بلاگ

    مدثر عباس پاشا: سرگودھا کی صحافت کا  باوقار اور معتبر کردار

    دیر بالا پریس کلب رجسٹرڈ — میرے ادھورے خواب کی تکمیل

    منشیات کے خاتمے کا واحد حل: شعور

    ملک الحاج اعجاز حسین برہان — ہردلعزیز سماجی شخصیت

    راجہ سہیل: قلم، قانون اور کردار کا روشن استعارہ

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.