Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      بیجنگ: ڈور ہینڈل کے نقص پر ٹیسلا، شیاؤمی نے 40 لاکھ سے زائد گاڑیاں واپس منگا لیں

      بچوں کی رازداری کے قوانین کی خلاف ورزی، ٹک ٹاک امریکا کو 40 کروڑ ڈالر جرمانہ ادا کرے گی

      ٹیکنالوجی کی دنیا میں ایک اور معجزہ: ایلون مسک کی دماغی چپ نابینا افراد کی دنیا روشن کرسکے گی؟

      کینسر کے مریضوں کیلئے بڑی خوشخبری،موڈرنا اور مرک کی کینسر ویکسین کا ٹرائل کامیاب، شیئرز آسمان پر پہنچ گئے

      ”امریکا کا بجلی کا نظام بھی پاکستان جیسا“: پرانے ٹرانسفارمرز، سکیورٹی خامیوں اور اے آئی کے دباؤ نے سپر پاور کی بنیادیں ہلا دیں!

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    ستھرا پنجاب کے نظام کو مزید مؤثر بنانے کے لئے بیٹ سسٹم متعارف کرایا گیا ہے، ذیشان رفیق

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    سیالکوٹ۔سلیم احمد اعوان شیخو

     

    صوبائی وزیر بلدیات پنجاب میاں ذیشان رفیق نے کہا ہے کہ ستھرا پنجاب کے نظام کو مزید مؤثر بنانے کے لئے بیٹ سسٹم متعارف کرایا گیا ہے۔ضلع سیالکوٹ کو بھی مختلف بیٹس میں تقسیم کر دیا گیا ہے جبکہ نظام پر مؤثر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے جیو ٹیگنگ اور اے آئی مانیٹرنگ کے ذریعے سخت نگرانی کی جا رہی ہے۔ا ان خیالات کا اظہار انھوں نے کانفرنس روم، دفتر ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ اویس مشتاق، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر میونسپل سروسز میاں سرمد حسین اور ایم ڈی واسا فیصل شہزاد بھی اجلاس میں موجود تھے۔ اجلاس میں مثالی گاؤں، سیوریج کے نظام اور دیگر جاری ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ میاں ذیشان رفیق نے کہا کہ ستھرا پنجاب وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا فلیگ شپ منصوبہ ہے، اس میں کسی قسم کی کوتاہی یا غفلت کی کوئی گنجائش نہیں جبکہ منصوبے پر زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت عملدرآمد یقینی بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ستھرا پنجاب کے تحت ہر بیٹ کا روزانہ کا مقررہ ہدف ہر صورت مکمل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی علاقے میں گندگی کے ڈھیر موجود ہوں تو انہیں فوری طور پر اٹھانے کے لئے اضافی لیبر تعینات کی جائے اور صفائی کے کام میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہ کی جائے۔
    انہوں نے کہا کہ شہریوں کی ہر شکایت پر بروقت کارروائی مکمل کی جائے اور غفلت یا کوتاہی کی صورت میں ذمہ داروں کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ وہ اچانک فیلڈ دورے کرکے صفائی کے نظام اور عملی اقدامات کا خود جائزہ لیں گے۔میاں ذیشان رفیق نے کہا کہ اربن اور رورل یونین کونسلز میں مکمل کوآرڈینیشن کے ساتھ کام کیا جائے، صفائی ورکرز کی کارکردگی کی مؤثر نگرانی کی جائے، شکایات پر بہتر فالو اَپ یقینی بنایا جائے اور صفائی کے نظام کی مسلسل مانیٹرنگ کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ 12 ربیع الاول کے جلوسوں کے روٹس پر مکمل صفائی یقینی بنائی جائے، جبکہ بارش کی صورت میں روٹس سے فوری نکاسی آب اور صفائی کے لئے جامع منصوبہ پہلے سے تیار رکھا جائے۔

    Related Posts

    نواز شریف کا فیصل آفریدی کی رہائش گاہ کا دورہ، والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور تعزیت کا اظہار

    ملتان میں الیکٹروبس سروس شروع کرنے کا اعلان: وزیراعلیٰ مریم نواز سے ارکانِ اسمبلی کی ملاقات،

    غزہ سے آنے والی 4 پتنگوں نے اسرائیلی فوج کی دوڑیں لگوادیں؛ دلچسپ ویڈیو وائرل

    مقبول خبریں

    نواز شریف کا فیصل آفریدی کی رہائش گاہ کا دورہ، والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور تعزیت کا اظہار

    ملتان میں الیکٹروبس سروس شروع کرنے کا اعلان: وزیراعلیٰ مریم نواز سے ارکانِ اسمبلی کی ملاقات،

    غزہ سے آنے والی 4 پتنگوں نے اسرائیلی فوج کی دوڑیں لگوادیں؛ دلچسپ ویڈیو وائرل

    شرارت یاغفلت، نامعلوم افراد نے موٹر سائیکل ریلوے ٹریک پر کھڑی کردی مال گاڑی بڑے حادثے سے بچ گئی

    سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ

    بلاگ

    مدثر عباس پاشا: سرگودھا کی صحافت کا  باوقار اور معتبر کردار

    دیر بالا پریس کلب رجسٹرڈ — میرے ادھورے خواب کی تکمیل

    منشیات کے خاتمے کا واحد حل: شعور

    ملک الحاج اعجاز حسین برہان — ہردلعزیز سماجی شخصیت

    راجہ سہیل: قلم، قانون اور کردار کا روشن استعارہ

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.