سکھر سے ڈویزنل بیوروچیف نصیر لاشاری کی رپورٹ
*سکھر اینٹی کرپشن خیرپور کی ٹیم نے گمبٹ میں کارروائی کرتے ہوئے گندم کی مبینہ ہیرا پھیری میں ملوث فوڈ گودام کے انچارج اور فوڈ سپروائزر نظیر شیخ کو گرفتار کر لیا ہےاینٹی کرپشن کے مطابق نظیر شیخ پر مبینہ طور پر تاجروں سے آٹے کی چکیوں کی طرف گندم کی غیر قانونی منتقلی میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔ کارروائی کے دوران موقع کامشیرنامہ بھی تیار کیا گیا، جبکہ گندم لے جانے والے لوڈروں کے ڈرائیور مبینہ طور پر واقعے کی جگہ سے فرار ہو گئے۔اینٹی کرپشن ٹیم کے مطابق گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے اور معاملے کی مکمل چھان بین کی جا رہی ہے۔ دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے تعلقہ کنگری میں بھی گندم کے گوداموں میں بھی کروڑوں روپے کی گندم موجود ہے، جہاں مبینہ ہیرا پھیری کے بارے میں بھی جلد کارروائی کے امکانات ظاہر کیے جا رہے ہیں۔

