صوابی (حق نواز خان)
گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول ٹوپی کے قابل طالب علم محمد عکاشہ نے ربیع الاول کی مناسبت سے ضلعی انتظامیہ صوابی کے زیرِ اہتمام منعقدہ نعت خوانی کے مقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل کرکے سکول، اساتذہ، والدین اور علاقے کا نام روشن کردیا۔صوابی کے مختلف تعلیمی اداروں اور دینی مدارس سے تعلق رکھنے والے طلبہ و طالبات کے درمیان ہونے والے اس مقابلے میں محمد عکاشہ نے اپنی دلنشین آواز اور پُراثر اندازِ نعت سے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔شاندار کامیابی پر انہیں 50 ہزار روپے نقد انعام اور تعریفی ایوارڈ سے نوازا گیا۔ یہ اعزاز ان کی صلاحیت، محنت اور اساتذہ و والدین کی رہنمائی کا خوبصورت ثبوت ہے۔
گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول ٹوپی کی انتظامیہ اور اساتذہ نے محمد عکاشہ کو دلی مبارکباد دیتے ہوئے اس کامیابی کو ادارے کے لیے باعثِ فخر قرار دیا اور مستقبل میں بھی طلبہ کی دینی، اخلاقی، تعلیمی اور ہم نصابی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

