لاس اینجلس: ڈزنی کی ڈی 23 (D23) فین کنونشن کے موقع پر مارول اسٹوڈیوز نے اپنی آنے والی انتہائی متوقع اور بڑی فلم "ایوینجرز: ڈومز ڈے” (Avengers: Doomsday) کا دوسرا سنسنی خیز ٹریلر جاری کر دیا ہے، جو 18 دسمبر کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔
دو منٹ پر مشتمل اس شاندار کلپ کو فلم کے مرکزی اداکاروں رابرٹ ڈائونی جونیئر (ڈاکٹر ڈوم)، کرس ایوانز (سٹیو راجرز/کیپٹن امریکہ) اور ہیلے ایٹویل نے پیش کیا۔
ٹریلر کا آغاز ونسا کربی (سو اسٹارم/انویزیبل وومن) کی جانب سے زمین کے طاقتور ہیروز کو لیٹوریا کے خطرناک ولن (ڈاکٹر ڈوم) کے خطرے سے خبردار کرنے سے ہوتا ہے۔ اس کے بعد پیڈرو پاسکل (ریڈ رچرڈز/مسٹر فینٹاسٹک) کو ملبے کے ڈھیر میں ڈاکٹر ڈوم کا سامنا کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے، جبکہ کرس ہیمس ورتھ (تھور) عزم کا اظہار کرتے ہیں کہ ڈاکٹر ڈوم کو موت سے پہلے جہنم کی بھیک مانگنی پڑے گی۔
ٹریلر کے ایک انتہائی سنسنی خیز منظر میں جب تھور اپنے کلہاڑے ’اسٹارم بریکر‘ سے ڈاکٹر ڈوم پر حملہ کرتا ہے، تو ڈوم نہ صرف اسے روک لیتا ہے بلکہ سبز توانائی کی بیم (Beam) سے نارس دیوتا پر حملہ کر دیتا ہے۔ اس کے بعد ڈاکٹر ڈوم کلاسک ایکس مین ولن ‘سینٹینلز’ (Sentinels) کی فوج کو اٹھاتے ہوئے للکارتا ہے کہ "جہنم میرے حکم پر چلتی ہے، کیونکہ میں ڈوم ہوں!”
یہ فلم مارول سنیماٹک یونیورس (MCU) کی تاریخ کی سب سے بڑی ٹیم اپ فلموں میں سے ایک ہے، جس میں ایوینجرز، فینٹاسٹک فور، تھنڈربولٹس اور دیگر کئی سپر ہیروز مل کر رابرٹ ڈائونی جونیئر کے ‘ڈاکٹر ڈوم’ کا مقابلہ کریں گے۔ اس فلم کے ذریعے رابرٹ ڈائونی جونیئر کی ایک بار پھر ایم سی یو میں شاندار واپسی ہو رہی ہے (یاد رہے کہ ’ایوینجرز: اینڈ گیم‘ میں ان کا پرانا کردارآئرن مین ہلاک ہو گیا تھا)۔
فلم کی طویل کاسٹ میں کرس ایوانز (کیپٹن امریکا)، کرس ہیمس ورتھ (تھور)، پال رڈ (اینٹ مین)، لیٹیشیا رائٹ (بلیک پینتھر)، سبسٹین سٹین، ہڈلسٹن (لوکی) اور سیمو لشامل ہیں۔ اس کے علاوہ "فینٹاسٹک فور: فرسٹ سٹیپس” اور "تھنڈربولٹس” کے تمام ستارے بھی اس کا حصہ ہیں۔
اس فلم کی سب سے بڑی خاص بات یہ ہے کہ ڈزنی کی جانب سے فوکس اسٹوڈیو کو خریدنے کے بعد پہلی بار فاکس کے سابق "ایکس مین” ستارے باضابطہ طور پر ایم سی یو کا حصہ بن رہے ہیں۔ ٹریلر میں پیٹرک سٹیورٹ (پروفیسر ایکس)، ایان مک کیلن (میگنیٹو)، جیمز مارسڈن (سائیکلوپس)، کیلسے گرامر (بیسٹ)، ربیکا رومین (مسٹیک)، ایلن کمنگ (نائٹ کرالر) اور چیننگ ٹیاٹم (گیمبٹ) کے جلوے بھی دیکھنے کو ملیں گے۔
مارول اسٹوڈیوز کی "اورینجرز: ڈومز ڈے” کا دوسرا ٹریلر جاری: "ڈاکٹر ڈوم” کون ہے؟

