چنیوٹ (فرحان بلال سے)
پاکستان،سعودی عرب اور ترکیہ کے مابین دفاعی معاہدہ کا پرجوش انداز میں خیر مقدم کرنے کے لئے ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان کی ہدایت پر محکمہ سکول ایجوکیشن کے زیراہتمام یکجہتی ریلی نکالی گئی جس میں ڈی او سیکنڈری ڈاکٹر مختار احمد ، ڈپٹی ڈی او محمد اسحاق و دیگر افسران،اساتذہ کرام ،علماء کرام اور سول سوسائٹی نے شرکت کی۔بعد ازاں گورنمنٹ ہائی سکول میں سیمینار منعقد ہوا جس میں شرکاء نے کہاکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ عالم اسلام کے لئے نئے باب کا آغاز ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ عالمی سطح پر مسلم اتحاد اور اجتماعی سلامتی کا علمبردار رہے گا۔یہ معاہدہ امن، سلامتی اور استحکام لائے گا۔اس موقع پر پاکستان زندہ باد کے نعرے اور وطن عزیز کی ترقی کی دعا بھی کی گئی

