Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      گیمرز کے لیے بڑی خوشخبری: ’جی ٹی اے 6‘ کی نئی اور طویل جھلک کب اور کہاں جاری ہوگی؟ پتہ چل گیا

      دنیا کا پہلا ’روبوٹ اسکول‘ کھل گیا: 30 ہیومینائڈ روبوٹس کی پہلی کلاس، سلیبس کیا اور امتحان کیسے ہوگا؟

      آرٹیفیشل انٹیلی جنس عالمی خطرہ: میٹا کے اے آئی ماڈل نے دوسری کمپنی کو ہیک کر لیا!

      اینڈرائیڈ صارفین کے لیے بڑی تبدیلی: ”گوگل اسٹنٹ کے 10 سالہ دور کا خاتمہ “ متبادل متعارف کرا دیا گیا!

      اسپورٹس کا مستقبل بھی بدل گیا، روبوٹس کا سنسنی خیز مارشل آرٹس مقابلہ: شکست کے بعد مشین کاجشن، ویڈیو وائرل

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      اصفہان میں دھماکوں کے بعد فضا دھوئیں سے بھر گئی: اسرائیلی فضائی حملے کی پہلی ویڈیو 

      محبت کے آگے وحشی جانور بھی بے بس۔۔۔

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    اٹارنی جنرل آف پاکستان کی ایڈوانس آرٹیفیشل انٹیلی جنس کورس مکمل کرنے والے پاس آؤٹ طلبہ سے ملاقات

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)

    اٹارنی جنرل آف پاکستان ملک منصور عثمان اعوان نے اپنا پورا دن ضلع خوشاب کے ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹس میں زیرِ تربیت نوجوانوں کے نام کرتے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی کی اور ان کی فنی صلاحیتوں کو سراہا۔ انہوں نے  نوشہرہ میں اپنے خصوصی انیشیٹو کے تحت ایڈوانس آرٹیفیشل انٹیلی جنس کورس مکمل کرنے والے پاس آؤٹ طلبہ سے ملاقات کی، ان کے تیار کردہ پراجیکٹس کا مشاہدہ کیا اور ان کی صلاحیتوں کو دل کھول کر سراہا۔بعد ازاں اٹارنی جنرل ملک منصور عثمان اعوان نے جوہرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے نورپور تھل، قائدآباد اور خوشاب سے تعلق رکھنے والے زیرِ تربیت طلبہ سے ملاقات کی اور ان کے مختلف پراجیکٹس کا جائزہ لیتے ہوئے نوجوانوں کی محنت، تخلیقی صلاحیتوں اور فنی مہارت کو سراہا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ملک منصور عثمان اعوان نے بیٹیوں کی تعلیم اور فنی تربیت پر خصوصی زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کو ہنر مند، بااختیار اور معاشی طور پر خودمختار بنانا معاشرے کی پائیدار ترقی کے لیے ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں اور انہیں جدید تقاضوں سے ہم آہنگ فنی و تکنیکی تربیت فراہم کرکے نہ صرف روزگار کے بہتر مواقع پیدا کیے جا سکتے ہیں بلکہ انہیں باعزت اور خودمختار زندگی گزارنے کے قابل بھی بنایا جا سکتا ہے۔
    اٹارنی جنرل نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وادیٔ سون سے تھل کے آخری کونے تک ضلع خوشاب کے نوجوانوں کو معیاری فنی و تکنیکی تربیت کے بہترین مواقع فراہم کرنا ان کی ترجیحات میں شامل ہے۔ اس مقصد کے لیے تمام دستیاب وسائل کو نوجوانوں کی بہترین تربیت، جدید ہنر سے آراستہ کرنے اور انہیں مستقبل کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے قابل بنانے کے لیے بروئے کار لایا جائے گا۔دریں اثناء ضلع خوشاب کے عوامی، سماجی اور تعلیمی حلقوں نے اٹارنی جنرل آف پاکستان ملک منصور عثمان اعوان کی جانب سے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی، ان کی صلاحیتوں کو سراہنے اور ان کے بہتر مستقبل کے لیے اپنا قیمتی وقت دینے کو قابلِ تحسین اقدام قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے اقدامات نوجوانوں، بالخصوص ہماری بیٹیوں میں آگے بڑھنے، خودمختار بننے اور اپنے مستقبل کو روشن بنانے کے عزم کو تقویت دیتے ہیں۔عوامی حلقوں نے امید ظاہر کی کہ نوجوانوں کو جدید فنی تعلیم اور عملی تربیت کی فراہمی کا یہ سلسلہ مزید وسعت اختیار کرے گا اور ضلع خوشاب کے باصلاحیت نوجوان ملکی ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔

    Related Posts

    ٹائر پھٹنے سےوین رکشے سے جا ٹکرائی، 3 افراد زخمی

    افغانستان نے ’عالمی کپ 2027‘ کے لیے کیا کوالیفائی، آئرلینڈ کے لیے راہ ہوئی دشوار

    کرپشن اور اختیارات سے تجاوز دونوں ڈاکٹر ز رہا

    مقبول خبریں

    افغانستان نے ’عالمی کپ 2027‘ کے لیے کیا کوالیفائی، آئرلینڈ کے لیے راہ ہوئی دشوار

    اٹلی نے سرحدی نگرانی کے معاملے میں اسپین کے الٹی میٹم کو خارج کر دیا

    ’امریکہ کو جنگ سے باہر نکلنے کا راستہ تلاش کرنا چاہیے‘، امریکی فوج کے اعلیٰ افسر کی ٹرمپ کے قریبیوں سے اپیل

     نوجوان کوزہر دے کر مار  دیاگیا ، مقتول کے والد کی انصاف کی اپیل

    شادی کا جھانسہ دے کرلے جانے والے کا خاتون پرتشدد،گھرسے نکال دیا

    بلاگ

    سرکاری سکولوں کی شاندار کامیابی — ضلع لیہ کے روشن مستقبل کی نوید

    اور:- یہ نمبروں کی دوڑ ، کہیں تعلیم کا زوال تو نہیں

    بیٹی کی ہاتھ میں قرآن اٹھاکرتحفظ کی فریاد،قانون حرکت میں نہ آیا،باپ قتل

    ”اعلیٰ افسران سے کانسٹیبل تک ڈرگ ٹیسٹ کا مطالبہ“

    ”غازی آباد سے اٹھی چنگاری، کیا پنجاب پولیس میں احتساب کا طوفان آئے گا ؟“

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.