نوابشاہ: (نمائندہ بے نقاب نیوز نفیس آرائیں)
پاکستان ایسوسی ایشن آف دی بلائنڈ () نوابشاہ کے انتخابات اسسٹنٹ ڈائریکٹر فوزیہ کی موجودگی میں پُرامن، شفاف اور منظم انداز میں منعقد ہو کر اختتام پذیر ہوگئے۔ انتخابی عمل کے دوران ضابطۂ کار اور غیر جانب داری کے تقاضوں کو ملحوظِ خاطر رکھتے ہوئے تمام ووٹرز کو آزادانہ طور پر حقِ رائے دہی استعمال کرنے کا موقع فراہم کیا گیا۔اس موقع پر انتخابی عمل کی نگرانی اور شفافیت کو یقینی بنانے پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر فوزیہ کی کاوشوں کو سراہا گیا۔ انتخابات کے بعد نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی گئی کہ وہ پاکستان ایسوسی ایشن آف دی بلائنڈ کے آئین و ضوابط کی پاسداری کرتے ہوئے نابینا افراد کی فلاح و بہبود، اتحاد اور حقوق کے تحفظ کے لیے مؤثر کردار ادا کریں گے۔

