Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      اینڈرائیڈ صارفین کے لیے بڑی تبدیلی: ”گوگل اسٹنٹ کے 10 سالہ دور کا خاتمہ “ متبادل متعارف کرا دیا گیا!

      اسپورٹس کا مستقبل بھی بدل گیا، روبوٹس کا سنسنی خیز مارشل آرٹس مقابلہ: شکست کے بعد مشین کاجشن، ویڈیو وائرل

      ”اے آئی “ کیسے سیلیبرٹیز کو متاثر کررہی ہے؟ بالی وڈ سینسیشن اداکارہ تبو بھی دہلی ہائیکورٹ پہنچ گئیں

      سپیس ایکس کا راکٹ چاند سے ٹکرا گیا

      ایلون مسک کی اسپیس ایکس کا آوارہ راکٹ چاند سے ٹکرانے کو تیار، 3ٹن TNT کے برابر دھماکے سے 90 فٹ چوڑا گڑھا پڑ جائیگا

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      اصفہان میں دھماکوں کے بعد فضا دھوئیں سے بھر گئی: اسرائیلی فضائی حملے کی پہلی ویڈیو 

      محبت کے آگے وحشی جانور بھی بے بس۔۔۔

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    ممتا پروگرام میں بہتری لانے کے لئے قائم ڈسٹرکٹ کوآرڈنیشن کمیٹی کا اجلاس

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    نوشہرو فیروز ( رپورٹ ڈسٹرکٹ رپورٹر رجب علی سمون )

     

    ڈپٹی کمشنر نوشہرو فیروز محمد ارسلان سلیم کی صدارت میں سندھ سوشل پروٹیکشن اتھارٹی کے تحت ممتا پروگرام میں بہتری لانے کے لئے قائم ڈسٹرکٹ کوآرڈنیشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ڈسٹرکٹ سوشل پروٹیکشن کوآرڈینیٹر نوشہرو فیروز میڈم کلثوم جویو، ڈسٹرکٹ مینیجر پی پی ایچ آئی ھدایت اللہ میمن،ایڈنیشنل ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ عبدالجبار تگر،اسسٹنٹ ڈائریکٹر نادرا عابد حسین، ایڈیشنل ڈی ایچ او ڈاکٹر حاکم علی جوکھیو،ڈاکٹر مختیار علی میمن،ممتا پروگرام کے فیلڈ آفیسر محمد اقبال ملک اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ سندھ حکومت کے اس ممتا پروگرام سے ضلع کی خواتین اور بچوں کا معیار زندگی اور طبی سہولتوں کی فراہمی میں بہتری آئے گی۔ انہوں نے اس پروگرام تیز اور موثر کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ تمام مراکزصحت پر آنے والی خواتین کو بہترین سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ کمیٹی کے تمام ممبران اس سلسلے میں آگاہی فراہم کرنے لئے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں انہوں نے محکمہ لوکل گورنمنٹ کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنے تمام یوسی سطح کے دفاتر میں اس سلسلے میں آگاہی فراہم کریں انہوں نے نادرہ کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ ان کے دفتر میں آنے والے شہریوں کی اگاہی لے لئے بینرز آویزاں کریں اس کے علاوہ عوام مقامات پر آگاہی بینرز لگائے جائیں ۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ اس مہم کے متعلق منتخب نمائندوں اور تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنر سے رابطہ کیا جائے تاکہ اس مہم کے متعلق آگاہی میں وہ اپنا کردار ادا کر سکیں۔ اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے ممتا پروگرام کی ڈسٹرکٹ ہیڈ کلثوم جویو نے بتایا کہ ضلع کے 47 اسپتالوں میں حاملہ خواتین اور دو سال سے کم بچوں کی رجسٹریشن کی جارہی ہے اس عمل میں پی پی ایچ آئی کے زیر انتظام اسپتالوں میں خصوصی کاؤنٹر قائم کئے گئے ہیں جہاں خواتین کی رجسٹریشن کی جارہی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اسپتال میں آنے والی خواتین کو زچگی کے دوران پیش آنے والے مسائل کو کم کرنے کے لئے فی خاندان 41 ہزار روپے کی مدد فراہم کی جائے گی ۔ اس کے لئے ان خواتین کا سندھ بھر کے اضلاع سوائے کراچی اور حیدرآباد کی رہائیش ہونا شرط ہے ۔ خواتین اپنا شناختی کارڈ لازمی ساتھ لائیں اور بچے کی صورت میں بچے کا ب فارم لازمی ہے۔خواتین کو مختلف مراحل پر 16 بار اسپتال میں آنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ یہ گزشتہ تین ماہ سے شروع ہے اور اب تک ضلع نوشہرو فیروز کی 16185 خواتین کو رجسٹر کیا جاچکا جس کو بہت جلد امدادی رقم فراہم کرنے کا سلسلہ شروع کیا جائےگا۔

    Related Posts

      سرفراز بگٹی سے ٹرانسپورٹرز اور گڈز ایسوسی ایشن کے نمائندوں کی ملاقات

    ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی ہوم ڈیپارٹمنٹ کا اجلاس

    ضلع قلات شام 10بجے سے صبح 7 بجے تک کرفیو نافذ ہوگا

    مقبول خبریں

      سرفراز بگٹی سے ٹرانسپورٹرز اور گڈز ایسوسی ایشن کے نمائندوں کی ملاقات

    ضلع قلات شام 10بجے سے صبح 7 بجے تک کرفیو نافذ ہوگا

    وباش نوجوان کی تیرہ سالہ لڑکی کے ساتھ بداخلاقی،ملزم گرفتار

    دریائے چناب میں بھارت کی طرف بگلیہار ڈیم سے 3 روز بعد دوبارہ پانی چھوڑ دیا گیا

    قاضی احمد کے قریب پولیس مقابلہ، اہلکار شہید، ڈاکو ہلاک

    بلاگ

    بیٹی کی ہاتھ میں قرآن اٹھاکرتحفظ کی فریاد،قانون حرکت میں نہ آیا،باپ قتل

    ”اعلیٰ افسران سے کانسٹیبل تک ڈرگ ٹیسٹ کا مطالبہ“

    ”غازی آباد سے اٹھی چنگاری، کیا پنجاب پولیس میں احتساب کا طوفان آئے گا ؟“

    گاذر قبیلے کا فخر حافظ محمد رفیق گاذر شہید وطن پر قربان

     شانگلہ… جہاں پہاڑ آج بھی سرسبز مگر ہر گھر ماتم کدہ بن چکا

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.