لندن +ریاض :ایران اور عمان کے درمیان مذاکرات میں پیش رفت اور ایران و امریکہ کے درمیان جنگ کے خاتمے اور آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے سے متعلق ممکنہ معاہدے کی خبروں کے باعث تیل کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی۔
برینٹ خام تیل کی قیمت 37 سینٹ کم ہو کر 79.08 ڈالر فی بیرل ہو گئی۔ اسی طرح امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) خام تیل کے فیوچر معاہدوں کی قیمت 53 سینٹ کم ہو کر 69.74 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی۔
نومورا کمپنی کے ماہرِ معاشیات یوکی تاکاشیما نے کہا ’ایران اور عمان کے درمیان مذاکرات میں پیش رفت سے متعلق رپورٹس سامنے آنے کے بعد بعض تاجروں نے فروخت شروع کر دی، جس کے نتیجے میں تیل کی قیمتوں میں کمی آئی۔‘
انھوں نے مزید کہا کہ ’قیمتیں صرف اسی سطح پر واپس آئی ہیں جو 17 جون کو امریکہ اور ایران کے عبوری معاہدے کے بعد دیکھی گئی تھیں۔ ا

