پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان جاری دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں چوتھے روز ویسٹ انڈیز کی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 117 رنز بنا کرآئوٹ ہوگئی۔اس طرح پاکستان کوجیت کیلئے صرف 75 رنز کا ٹارگٹ ملاہے۔اس سے قبل پاکستان نے 266 رنز پر 2 وکٹوں سے اپنی پہلی اننگز دوبارہ شروع کی۔ عبداللہ شفیق نے شاندار اور ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے ناقابلِ شکست 160 رنز اسکور کیے۔جبکہ کپتان بابر اعظم 88 رنز بنا کر رن آٹ ہوگئے۔ بعد ازاں اویس ظفر، سلمان علی آغا، محمد رضوان، علی عثمان، عبید شاہ اور محمد علی زیادہ مزاحمت نہ کرسکے، جبکہ ساجد خان نے 30 رنز کی مفید اننگز کھیل کر عبداللہ شفیق کا بھرپور ساتھ دیا۔پاکستان کی پوری ٹیم 387 رنز بنا کر آٹ ہوئی اور پہلی اننگز میں 43 رنز کی اہم برتری حاصل کی۔جواب میں ویسٹ انڈیز نے محتاط انداز میں دوسری اننگز کا آغاز کیا اور تیسرے دن کے اختتام تک 6 وکٹوں پر 103 رنز بنا کر 60 رنز کی برتری حاصل کی تھی۔پاکستان کے ساجد خان نے 4 وکٹیں لیں، جبکہ علی عثمان نے 2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔

