Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      موجودہ حکومت کے آئی پی پیز کے ساتھ 30 اور 40 سال کے نئے معاہدوں کا انکشاف

      ایک کروڑ سے زائد پاکستانیوں کا خفیہ ڈیٹا لیک: ’منی نادرا‘ چلا کر شہریوں کی نجی معلومات بیچنے والا خطرناک گروہ گرفتار

      مصنوعی ذہانت اور سائبر سکیورٹی: مائیکروسافٹ نے تاریخ کی سب سے بڑی سیکیورٹی اپ ڈیٹ جاری کر دی،

      بھارت کی ہٹ دھرمی : عالمی عدالت کے فیصلے کے باوجودمتنازع منصوبے ساولکوٹ ڈیم کے ٹینڈر جاری

      چیٹ جی پی ٹی کے نئے امیجز فیچر نے تہلکہ مچا دیا

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے دوسرے مرحلےکے انتخابات: مسلم ليگ ن 13 اور پیپلزپارٹی 5 حلقوں پر کامیاب

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے دوسرے مرحلے میں اب تک کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج میں پاکستان مسلم لیگ ن نے 13 نشتوں پر کامیابی کے ساتھ میدان مارلیا جبکہ پیپلزپارٹی کے حصے میں اب تک 5 سیٹیں آئی ہیں۔

    اتوار کو آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں مظفر آباد ڈویژن کے 8 حلقوں اور مہاجرین کی 12 نشستوں پر ووٹنگ  ہوئی۔

    مظفر آباد ڈویژن کے 8 حلقوں پر پولنگ شام 6 بجے تک جاری رہی جبکہ حلقہ ایل اے 27 میں موسم کی خرابی اور لینڈسلائڈنگ کے باعث عملہ اور پولنگ کا سامان نہ پہنچ سکا، تمام 196 پولنگ اسٹیشنوں پر انتخابات ملتوی کردیے گئے۔

    پولنگ کے بعد ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے اور غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج بھی آنا شروع ہوگئے۔

    غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج:

    20 حلقوں میں سے 18 کے مکمل غیر سرکاری غیرحتمی نتائج سامنے آگئے ہیں جس کے مطابق مسلم ليگ(ن) 13 حلقوں پر جبکہ پیپلزپارٹی 5 حلقوں سے کامیاب ہوئی۔

    ایل اے 25 نیلم ویلی 1 کے تمام 143 پولنگ اسٹیشن  کے  غیر سرکاری اور غیر حتمی نتیجے کے مطابق مسلم ليگ ن کے شاہ غلام قادر 18925 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ پیپلزپارٹی کے میاں عبدالوحید 13596 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

    ایل اے 29 مظفرآباد 3 سے پیپلزپارٹی کے سردار مختار خان 19 ہزار792 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ مسلم ليگ (ن) کے بیرسٹر افتخار علی گیلانی 16 ہزار 413 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ۔

    ایل اے26 نیلم ویلی 2 کے تمام 135 پولنگ اسٹیشنز کا غیرسرکاری  اور غیرحتمی نتیجہ سامنے آگیا جس کے مطابق پیپلز پارٹی کے میاں عبدالوحید 17466 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ  مسلم ليگ ن کے شاہ غلام قادر 15494 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پررہے۔

    ایل اے 30 مظفرآباد 4: تمام 129 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری و غیرحتمی نتیجے کے مطابق مسلم ليگ(ن) کے مصطفیٰ بشیر عباسی 17749 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ پیپلز پارٹی کے مبشر منیر اعوان 11947 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

    ایل اے 32 مظفرآباد 6 کے تمام 163 پولنگ اسٹیشنز کا غیر سرکاری اور غیرحتمی نتیجہ سامنے آگیا جس کے مطابق  مسلم ليگ ن کے راجہ محمد فاروق حیدر 21156 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ  پیپلزپارٹی کے صاحبزادہ محمداشفاق ظفر 19010 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر رہے۔

    ایل اے 33 مظفرآباد 7 کے تمام 155 پولنگ اسٹیشنز کا غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجہ سامنے آگیا جس کے مطابق پیپلزپارٹی کے دیوان علی خان قمر چغتائی 25469 ووٹ لےکر کامیاب ہوگئے۔پاکستان مسلم ليگ ن کے میاں محمد رشید 21175 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر رہے۔

    ایل اے34 جموں 1 کے تمام 131 پولنگ اسٹیشنز کے غیرسرکاری اور غیر حتمی نتیجے کے مطابق مسلم ليگ ن کے ناصر حسین ڈار 5682 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے  جبکہ  آزاد امیدوار راجہ ریاض احمد 2124 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر رہے۔

    ایل اے 35 جموں 2: تمام 142 پولنگ اسٹیشنز   کے غیرسرکاری غیر حتمی نتیجے کے تحت ن لیگ  کے چوہدری محمد اسماعیل 23893 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ آزاد امیدوار سردار محمد غیاث 5868 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

    ایل اے 36 جموں 3: تمام 140 پولنگ اسٹیشنز کےغیر سرکاری و غیر حتمی نتائج  کے مطابق مسلم ليگ (ن) کے محمد احسن رضا 27218 ووٹ لے کرکامیاب ہوئےجبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے احسن اسماعیل 12980 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

    ایل اے 37 جموں 4: تمام 185 پولنگ اسٹیشنز کے غیرسرکاری و غیر حتمی نتیجے کے تحت مسلم ليگ(ن) کی مریم جاوید 28664  ووٹ لے کر کامیاب ہوئیں جبکہ  جموں کشمیر یونائیٹڈ موومنٹ کے عثمان علیم 22827 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

    ایل اے 38 جموں 5 کے تمام 115 پولنگ اسٹیشنز  کے غیرسرکاری و غیر حتمی نتیجے کے تحت مسلم ليگ(ن) کے ذیشان علی 13 ہزار 652 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے ۔مسلم لیگ آزاد جموں و کشمیر کے محمد اکبر چوہدری 9 ہزار 523 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے

    ایل اے 39 جموں 6 کے  تمام 157 پولنگ اسٹیشن کاغیرحتمی غیر سرکاری نتیجہ سامنے آگیا جس کے مطابق مسلم ليگ ن کےراجہ محمد صدیق 10981 ووٹ لےکرکامیاب ہوگئے جبکہ پیپلزپارٹی کے چوہدری فخر زمان 5081 ووٹ لےکردوسرے نمبرپر رہے۔

    ایل اے 40 کشمیر ویلی 1کے تمام 47 پولنگ اسٹیشن کا غیر سرکاری اور  غیر حتمی نتیجہ سامنے آگیا جس کے مطابق پیپلزپارٹی کے عامر عبدالغفار 2914 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ  استحکام پاکستان پارٹی کے محمد سلیم بٹ 136 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

    ایل اے 41 کشمیر ویلی 2: تمام 19 پولنگ اسٹیشنزکے غیر سرکاری و غیر حتمی نتیجے کے مطابق مسلم ليگ(ن) کے محمد عامر شاہ 1804 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ آزاد امیدوار صباء دیوان 588 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

    ایل اے 42 کشمیر ویلی 3: تمام 43 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتیجے کے مطابق مسلم ليگ(ن) کے سید شوکت علی شاہ 1524 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے محمد عاصم شریف 477 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

    ایل اے 43 کشمیر ویلی 4: تمام 10 پولنگ اسٹیشن کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتیجے کے مطابق مسلم ليگ(ن) کے محمد یاسین لون 1276 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے جاوید بٹ 563 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

    ایل اے 44 کشمیر ویلی 5: تمام27 پولنگ اسٹیشن کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتیجے کے مطابق مسلم ليگ(ن) کے محمد احمد رضا قادری 1700 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ آل جموں کشمیر مسلم کانفرنس کی مہرالنساء 650 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

    ایل اے 45 کشمیر ویلی 6: تمام 41 پولنگ اسٹیشن کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتیجے کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی عبدالماجد خان 3448 ووٹ لے کر کامیاب وئے جبکہ آل جموں کشمیر مسلم کانفرنس کے خواجہ محمد دلاور 823 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

    Related Posts

    ” غزہ کے فلسطینیوں کو اسرائیل نے AIکی مدد سے شہید کیا،”فلم ”نازا“ کیلئے 25 منٹ کھڑے ہوکر داد

    ساہیوال کے ارکان اسمبلی سے ملاقات: وزیراعلیٰ مریم نواز کا مزید 14 الیکٹروبسیں فراہم کرنے اور منصوبوں کا دائرہ گاؤں تک پھیلانے کا اعلان

    سلائی اور ڈیجیٹل مارکیٹنگ کی تربیت مکمل کرنے والی 33 طالبات کے اعزاز میں تقریب

    مقبول خبریں

    ” غزہ کے فلسطینیوں کو اسرائیل نے AIکی مدد سے شہید کیا،”فلم ”نازا“ کیلئے 25 منٹ کھڑے ہوکر داد

    ساہیوال کے ارکان اسمبلی سے ملاقات: وزیراعلیٰ مریم نواز کا مزید 14 الیکٹروبسیں فراہم کرنے اور منصوبوں کا دائرہ گاؤں تک پھیلانے کا اعلان

    موجودہ حکومت کے آئی پی پیز کے ساتھ 30 اور 40 سال کے نئے معاہدوں کا انکشاف

    افغان میڈیکل طلبا کیس: ”کل تک فیورٹ چائلڈ تھے، اب پالیسی بدل گئی؟ آپ انہیں سزائے موت ہی دے دیں“ لاہور ہائیکورٹ

    غزہ:اسرائیلی ڈرون حملے میں حماس کے خان یونس بریگیڈ کے کمانڈر محمد یزوری سمیت 4 شہید

    بلاگ

    بھارتی کرنل کا پاکستان میں دہشت گردوں کوسرعام سپورٹ کرنے کا اعتراف

    ملک غلام حسن سلہال — خدمت، شرافت اور عوامی وابستگی کی روشن مثال

    تین سالہ معطلی یا انصاف کا انتظار؟ — جب احتساب، خود ایک سزا بن جائے.

    ”ہنی ٹریپ کرتی انٹی کرپشن کا احتساب کب ہوگا ؟ “ ملک محمد سلمان کا کالم

    لاہور پریس کلب میں عشقِ رسول ﷺ کی خوشبو — خواتین صحافیوں کی یادگار محفلِ میلاد

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.