Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      مدینہ منورہ سے سونے، یورینئیم سمیت کمیاب اور نایاب دھاتوں کے ذخائر دریافت

      سموگ کے خلاف سیف سٹی کا کریک ڈاؤن: مصنوعی ذہانت ،ڈرونز کی مدد سے صرف 3 دن میں ماحولیاتی آلودگی کی 1,220 خلاف ورزیاں بے نقاب

      ہائیبرڈ گاڑیوں کے شوقین افراد کیلئے بڑی خوشخبری، لمبے انتظار کے بعد سیلز ٹیکس میں کمی!

      چینی قونصل جنرل اور علی ڈار کی ملاقات، مصنوعی ذہانت اور ڈیجیٹل تعاون کو مزید وسعت دینے پر اتفاق

       خام تیل کو صاف کرنے کے لیے چینی نئی ٹیکنالوجی تیار

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    امریکا کی تہران پر ”بڑے حملے“ کی تیاریاں، اب آبنائے ہرمز پر پابندیاں مزید سخت ہوں گی، ایران

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    واشنگٹن ڈی سی +تہران :امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو ’انتہائی سخت‘ حملوں کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’امریکا ایران کو ’بہت بری طرح نشانہ بنائے گا‘، جبکہ امریکی میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ وہ آج یا کل ایران کے توانائی کے بنیادی ڈھانچے سمیت دیگر اہداف پر نئے بڑے حملوں پر غور کر رہے ہیں۔ دوسری طرف ایران نے کہا ہے کہ امریکی حملے جاری رہے تو آبنائے ہرمز پر پابندی مزید سخت ہوجائے گی جس کے دنیا کواثرات بھگتنے ہوں گے۔
    جمعے کو کیمپ ڈیوڈ میں کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ ’ہم انھیں بڑی شدت سے نشانہ بنائیں گے اور بالآخر وہ یہ کہنے پر مجبور ہو جائیں گے کہ اب ہم مزید یہ برداشت نہیں کر سکتے۔‘
    خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملوں کے آغاز کے پانچ ماہ سے زیادہ عرصہ گزرنے کے باوجود اس تنازع کا خاتمہ نظر نہیں آ رہا اور دونوں جانب سے ایک بار پھر جوابی حملوں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔
    اے ایف پی نے اس سے قبل اپنے ایک تجزیے میں لکھا تھا کہ ’پانچ ماہ کی جنگ کے بعد بھی ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے ساتھ جاری تنازع سے نکلنے کا کوئی راستہ تلاش نہیں کر سکے اور ان کے پاس دستیاب اختیارات محدود ہوتے جا رہے ہیں۔‘
    خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی فضائی حملے اب تک ایران کو ہتھیار ڈالنے پر مجبور کرنے میں ناکام رہے ہیں، جبکہ خطے میں جنگ کے پھیلاؤ نے امریکی صدر کو ایک پیچیدہ مسائل سے دوچار کر دیا ہے۔‘
    ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکریٹری علی اکبر ذوالقدر نے امریکا کے ممکنہ حملوں کی خبروں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’اگر امریکی حملے اور بحری ناکہ بندی جاری رہی تو ’آبنائے ہرمز پر لگائی گئی پابندی مزید سخت ہو جائے گی‘ اور اس کے نتیجے میں دیگر اہم آبی گزرگاہیں اور تجارتی راستے بھی بند ہو سکتے ہیں۔
    انھوں نے خبردار کیا کہ ’ایسی صورتِ حال کے اثرات عالمی معیشت، توانائی کی منڈی اور امریکی ووٹروں تک پہنچیں گے۔‘
    بی بی سی فارسی کی جانب سے یہ بھی سامنے آیا ہے کہ ایرانی سرکاری میڈیا اور سکیورٹی اداروں سے قریبی ذرائع ابلاغ نے ایک گمنام سینئر سکیورٹی اہلکار کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ تہران نے امریکا کے ممکنہ حملوں کے جواب کے لیے ایک ’وسیع منصوبہ‘ تیار کر رکھا ہے۔
    اس اہلکار نے ’امریکی ذرائع ابلاغ میں ایران کے بنیادی ڈھانچے پر ممکنہ امریکی اور اسرائیلی حملوں سے متعلق خبروں کو ’احمقانہ‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر ایسے حملے کیے گئے تو ایران کے ردعمل میں اسرائیل کے اہم بنیادی ڈھانچے اور خطے میں امریکی توانائی کے انفراسٹرکچر کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔‘

    Related Posts

    سرخی: سانگھڑ پولیس کی بڑی کارروائی: مبینہ طور پر اغوا ہونے والے سابق صوبائی وزیر علی حسن چانھیو بازیاب

    امریکا میں ڈیزل کی قیمتوں نے تاریخ کے تمام ریکارڈ توڑ دیے: فی گیلن نرخ 6.27 ڈالر کی نئی بلند ترین سطح پر ، راشننگ شروع، عوام خوفزدہ

     ٹنڈوالہیار: یومِ دفاع کی مناسبت سے ڈسٹرکٹ فٹبال ٹورنامنٹ کا انعقاد، فاتح ٹیم میں ٹرافی و انعامات تقسیم

    مقبول خبریں

    سرخی: سانگھڑ پولیس کی بڑی کارروائی: مبینہ طور پر اغوا ہونے والے سابق صوبائی وزیر علی حسن چانھیو بازیاب

    امریکا میں ڈیزل کی قیمتوں نے تاریخ کے تمام ریکارڈ توڑ دیے: فی گیلن نرخ 6.27 ڈالر کی نئی بلند ترین سطح پر ، راشننگ شروع، عوام خوفزدہ

    عمران خان کی ہسپتال منتقلی کیس:آئینی عدالت نے سپریم کورٹ سمیت تمام عدالتوں سے متعلقہ مقدمات کی فائلیں طلب کر لیں

    رجب بٹ کی سابق اہلیہ میدان میں آگئیں

    معمولی جھگڑےپر 12 سالہ بچوں نے شیشے کی بوتل توڑ کر ساتھی کے پیٹ میں وار کردئیے ، موقع پر ہ ل اک

    بلاگ

    DNA: زندگی کی کتاب

    کارو درہ: لاشوں کی بے حرمتی

    معصوم بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی خاموشی نہیں، تحفظ اور انصاف کی سخت ضرورت ہے

    ”کیا پنجاب کو پہلی بار خاتون چیف سیکرٹری ملنے جا رہی ہے،آئی جی کون؟“

    سی سی پی او پشاور میاں سعید اور جنسی تشدد میں ملوث ملزمان کی ہلاکت

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.