Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      25سال کے طویل انتظار کے بعد ہنڈا ’پریلوڈ‘ کی شاندار واپسی: دلکش لُک، 44 ایم پی جی زبردست مائیلیج اور ہائبرڈ ٹیکنالوجی کا جادو!

      آئی پیڈ صارفین کے لیے خوشخبری، واٹس ایپ میں چار نئے فیچرز متعارف

      کیا مصنوعی ذہانت اور روبوٹ کلاس رومز میں انسانی استاد کی جگہ لے سکتے ہیں؟نیویارک کے ہائی سکول میں پہلی ”ہیومینائڈ“ ٹیچر تعینات

      ایچ 1 بی ویزا پر ایک لاکھ ڈالر فیس کا معاملہ: ٹرمپ حکومت عدالت میں ناکام، فیصلہ برقرار

       دماغ سےروبوٹ چلانے والی نئی ٹیکنالوجی متعارف

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      اصفہان میں دھماکوں کے بعد فضا دھوئیں سے بھر گئی: اسرائیلی فضائی حملے کی پہلی ویڈیو 

      محبت کے آگے وحشی جانور بھی بے بس۔۔۔

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    سندھ پنجابی اتحاد کے زیرِ اہتمام پنجابی برادری کے معززین کا کنونشن

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    میرپورخاص (بیورو چیف قیصر راجہ راجپوت )

     

     

    سندھ پنجابی اتحاد کے زیرِ اہتمام میرپورخاص میں عبدالمالک آرائیں کی میزبانی میں پنجابی برادری کے معززین کا کنونشن منعقد ہوا، جس کی صدارت سندھ پنجابی اتحاد کے سرپرست چوہدری غلام نبی آرائیں نے کی۔ کنونشن میں پنجابی برادری سے تعلق رکھنے والے معززین، سماجی و سیاسی شخصیات، نوجوانوں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
    اپنے خطاب میں چوہدری نبی آرائیں نے کہا کہ پنجابی برادری کو درپیش مسائل کی ایک بڑی وجہ باہمی اتحاد کا فقدان ہے۔ اگر ہم اپنے اختلافات بھلا کر ایک دوسرے کا ساتھ دیں، محبت، بھائی چارے اور تعاون کو فروغ دیں تو کوئی بھی طاقت ہمیں کمزور نہیں کر سکتی۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ بھی اسی قوم کی حالت بدلتا ہے جو خود اپنی حالت بدلنے کی کوشش کرتی ہے۔
    انہوں نے کہا کہ پنجابی صرف ایک ذات کا نام نہیں بلکہ ایک زبان، ثقافت اور تہذیب کا نام ہے۔ جٹ، آرائیں، سید، مغل، راجپوت، رانا، گجر یا کسی بھی برادری سے تعلق رکھنے والا ہر وہ شخص جس کی مادری زبان پنجابی ہے، وہ ہماری برادری کا حصہ ہے۔ ہمیں ذات پات کے فرق سے بالاتر ہو کر اتحاد اور بھائی چارے کو فروغ دینا ہوگا۔
    چوہدری غلام نبی آرائیں نے کہا کہ ہم پیدائشی سندھی ہیں، سندھ ہی ہماری دھرتی اور ہماری پہچان ہے۔ ہمارے آباؤ اجداد کی قبریں بھی سندھ کی سرزمین میں ہیں اور ہماری آنے والی نسلوں کا مستقبل بھی اسی دھرتی سے وابستہ ہے۔ ہم سندھ کے وفادار اور محبِ وطن شہری ہیں، اس لیے سندھ کی ترقی، امن اور خوشحالی کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔
    انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں ایک دوسرے کی مدد کرنی چاہیے، اپنوں کی چھوٹی موٹی غلطیوں کو درگزر کرنا چاہیے اور دلوں میں نفرت کے بجائے محبت پیدا کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ جب کوئی ہمیں نقصان پہنچاتا ہے تو وہ ہماری ذات یا قبیلے کو نہیں دیکھتا، اس لیے ہمیں بھی ذاتی اور برادری کے اختلافات ختم کرکے ایک مضبوط قوم بننا ہوگا۔
    انہوں نے شرکاء پر زور دیا کہ وہ اپنی زبان، ثقافت اور روایات کو زندہ رکھیں، نوجوان نسل کو اپنی شناخت سے جوڑیں اور سندھ میں رہنے والی تمام برادریوں کے ساتھ محبت، رواداری اور باہمی احترام کے رشتے کو مزید مضبوط بنائیں۔
    کنونشن کے اختتام پر پنجابی برادری کے اتحاد، سندھ کی ترقی، پاکستان کی سلامتی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کی گئی، جبکہ شرکاء نے سندھ پنجابی اتحاد کے پلیٹ فارم کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار بھی کیا۔

    Related Posts

    پنجاب بھر میں غیر قانونی قبضے ختم کرنے کے لیے ٹربیونلزفعال

    آسمانی بجلی گرنے سےدرجنوں مویشی ہلاک 

    جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر ایس ایچ او سٹی کو  تعریفی سرٹیفکیٹس سے نوازاگیا

    مقبول خبریں

    پنجاب بھر میں غیر قانونی قبضے ختم کرنے کے لیے ٹربیونلزفعال

    آسمانی بجلی گرنے سےدرجنوں مویشی ہلاک 

    جائیداد کا چکر،اہلخانہ نے جعلی قبراور،ڈیتھ سرٹیفیکٹ بنالیا”مردہ ” اے سی کے پاس پہنچ گیا

    عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں نے ریکارڈ توڑ دئیے

    ”قائد اعظم کا شناختی کارڈ بلاک“

    بلاگ

    کاز ویز نہیں، پل چاہیے تھے! دلجبہ سیکٹر کے عوام آخر کب تک یہ منظر دیکھتے رہیں گے؟

    ”وہ باپ جو اپنے بچوں سے نہیں، مہنگائی سے ہار گیا“

    سرائے سدھو میں منشیات فروشوں کا راج

    شدید بارشیں ،سیلاب کا امکان اوراحتیاطی تدابیر

      پولٹری فارمنگ کے ذریعے دیہی خواتین کو بااختیار بنانا

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.