سیالکوٹ۔سلیم احمد اعوان شیخو
اسسٹنٹ کمشنر سمبڑیال عدنان بشیر نے بتایا کہ ان کے پاس ایک بزرگ آئے جنہوں نے کہا کہ میرے اہلِ خانہ نے میرا جعلی ڈیتھ سرٹیفکیٹ بنوا رکھا ہے میری جھوٹی قبر بھی بنائی گئی ہے اور میرا جعلی جنازہ بھی کروا دیا گیا ہے۔اس بزرگ کا کہنا تھا کہ یہ تمام اقدامات میری جائیداد پر ناجائز قبضہ کرنے اور زمین اپنے نام منتقل کروانے کی غرض سے کئے گئے ہیں۔ بزرگ نے مطالبہ کیا کہ اس معاملے کی مکمل تحقیقات کی جائیں اور انہیں انصاف فراہم کیا جائے۔اسسٹنٹ کمشنر نے بزرگ کو یقین دہانی کروائی کے آپ کے ساتھ انصاف کیا جائے گا اور آپ کے زندہ ہوتے ہوئے آپ کو مارنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

