بلوچستان رحمت اللہ بلوچ بیوروچیف بے نقاب نیوز)
آل پارٹیز کے زیر اہتمام سراوان پریس کلب مستونگ میں ایک مشترکہ پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، پریس کانفرنس سے نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر میر سکندر خان ملازئی،بلوچستان نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر حاجی محمد انور مینگل،میر فرید مینگل، جمعیت علمائے اسلام (ف) کے ضلعی نائب امیر مفتی عصمت عزیز شاہوانی، مولاناشکیل احمد، جماعت اسلامی کے ضلعی امیر حافظ خالدالرحمان شاہوانی، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) ضلعی رہنما بابل جان، جمعیت علمائے پاکستان کے ضلعی امیر مولانا عبدالوحید ربانی، باول نسیم سمیت مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے حکومت کی جانب سے مستونگ کو کوئٹہ ڈویژن میں شامل کرنے کے فیصلے کو یکسر مسترد کرتے ہوئے مستونگ کی سابقہ انتظامی حیثیت فوری طور پر بحال کرنے کا مطالبہ کیا۔ پریس کانفرنس کے دوران ضلع مستونگ میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال، کھڈکوچہ میں جاری کرفیو، سیشن جج پر ٹارگٹ کلنگ کے واقعے، بلوچستان کی مجموعی مخدوش صورت پر تشویش کا اظہار کیا گیا

