بلوچستان رحمت اللہ بلوچ بیوروچیف بے نقاب نیوزسے)
شاہد رند معاون وزیر اعلی بلوچستا ن نے ایک مذمتی بیان میں کہاہے کہ وکلا اور ججز کو نشانہ بنانا ایک گہری سازش کا حصہ ہے ۔سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کے گن مین کی شہادت انتہائی افسوسناک اور قابلِ مذمت ہے۔قا نقانون کے محافظوں پر حملہ ریاست کی رٹ کو چیلنج کرنے کی ناکام کوشش ہے۔ وکلا اور ججز کو نشانہ بنانا ایک گہری سازش کا حصہ ہے۔دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو کسی صورت نہیں چھوڑا جائے گا۔دہشت گردوں کو ان کے منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔امن دشمن عناصر بلوچستان کا امن خراب کرنے میں ناکام رہیں گے۔ریاست دشمن عناصر کے خلاف بھرپور اور فیصلہ کن کارروائی جاری رہے گی۔دہشت گردی کے ہر نیٹ ورک کا قلع قمع کیا جائے گا۔شہدا کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔شہدا کے اہلِ خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں بلوچستان حکومت دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک اپنی کارروائیاں جاری رکھے گی.


