لاہور:پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس نے بڑھتی ہوئی مہنگائی اور حکومتی ٹیکسوں کے بوجھ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ملک بھر میں ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 15 فیصد فوری اضافے کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ فیصلہ ٹرانسپورٹرز کی جانب سے اپنی بقا کی جنگ کے طور پر لیا گیا ہے۔
پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس کے صدر ملک شہزاد اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی غلط پالیسیوں اور پیٹرولیم مصنوعات کی مسلسل بڑھتی ہوئی قیمتوں نے ٹرانسپورٹ کے شعبے کو تباہی کے دہانے پر لا کھڑا کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اخراجات پورے نہ ہونے کے باعث متعدد ٹرانسپورٹرز اپنی گاڑیاں کھڑی کرنے پر مجبور ہو چکے ہیں، جس سے سپلائی چین بھی شدید متاثر ہو رہی ہے۔
مہنگائی کا ایک اور جھٹکا؛ گڈز ٹرانسپورٹ کرایوں میں 15 فیصد اضافے کا اعلان

