بلوچستان رحمت اللہ بلوچ بیوروچیف بے نقاب نیوز)
پاک فوج ، ایف سی بلوچستان اور پولیس کا مشترکہ "آپریشن شعبان” جاری سیکیورٹی فورسز کی فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کیخلاف علاقے میں موثر کارروائیاں جاری ، تازہ کارروائیوں کے دوران مزید 5 خارجیوں کو جہنم واصل کیا گیا، آپریشن شعبان میں جہنم واصل ہونے والوں کی مجموعی تعداد 57 ہو گئی ہے، پانچ جولائی سے اب تک آپریشن شعبان اور دیگر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں مجموعی طور پر 95 خارجی دہشتگرد جہنم واصل ہو چکے ہیں، سیکیورٹی ذرائع آخری دہشتگرد کے خاتمے تک بلوچستان میں آپریشن شعبان جاری رہے گا
بلوچستان بھر میں دہشتــگردوں اور ان کے ٹھکانوں کے خلاف آپریشن شعبان کے نام سے سیکیورٹی فورسز کا بڑے پیمانے پر مشترکہ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔اس آپریشن میں فرنٹیئر کور () اور پاک فوج حصہ لے رہی ہیں، جبکہ دہشتـــگردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کے لیے مارٹر، توپ خانہ، گن شپ ہیلی کاپٹرز اور دیگر بھاری ہتھیار استعمال کیے جا رہے ہیں۔


