بلوچستان رحمت اللہ بلوچ بیوروچیف بے نقاب نیوز)
پنجگور سی پیک روڈ کسٹم کے قریب تیل بردار گاڑی کو حادثہ، خاتون اور بچہ جاں بحق سی پیک روڈ پر کسٹم کے قریب ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا، جس میں ایرانی تیل بردار زمباد گاڑی کے ٹائر پھٹنے سے گاڑی الٹ گئی اور اس میں آگ بھڑک اٹھی۔حادثے کے نتیجے میں گاڑی میں سوار ایک خاتون اور ایک بچہ آگ کی لپیٹ میں آ کر جان کی بازی ہار گئے۔اسپتال ذرائع کے مطابق گاڑی کا ڈرائیور مدثر ولد محمد حسن، ساکن خاران، حادثے کے وقت گاڑی سے چھلانگ لگا کر اپنی جان بچانے میں کامیاب رہا ایم ایس ڈاکٹر عبدالغفور بلوچ کے مطابق وہ آگ کی وجہ سے زخمی ہے انہیں طبی امداد دی جا رہی ہےحادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی لوگ موقع پر پہنچ گئے۔ انہوں نے زخمیوں اور جاں بحق افراد کی لاشوں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ٹیچنگ ہسپتال پنجگور منتقل کیا۔ پولیس کی جانب سے واقعے کی تفتیش جاری ہے اسپتال ذرائع،

