نوابشاہ (نمائندہ بے نقاب نفیس آرائیں)
ایس ایس پی شہید بینظیر آباد سمیر نور چنہ کی ہدایت پر جمعتہ المبارک کے موقع پر ضلع بھر کی مساجد، امام بارگاہوں، مرکزی بازاروں اور حساس مقامات پر فول پروف سیکیورٹی انتظامات مکمل کر لیے گئے۔ امن و امان برقرار رکھنے اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے پولیس کی اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے، جبکہ موبائل گشت، فٹ پٹرولنگ، اسنیپ چیکنگ اور ناکہ بندی مزید سخت کر دی گئی ہے۔ترجمان پولیس کے مطابق مساجد و امام بارگاہوں کے داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ جاری ہے، ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں، جبکہ ایس پی آفس کا کنٹرول روم چوبیس گھنٹے فعال اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ریزرو فورس بھی الرٹ ہے۔ایس ایس پی سمیر نور چنہ نے کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ کسی بھی مشکوک شخص یا سرگرمی کی فوری اطلاع پولیس ہیلپ لائن 15 یا قریبی تھانے کو دیں تاکہ جمعتہ المبارک کے اجتماعات پرامن ماحول میں منعقد ہو سکیں۔

