Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      پرانے اسمارٹ فونز کے صارفین ہوشیار! جلد واٹس ایپ کا استعمال بند ہونے کا امکان

      مریخ ؛ نئی تحقیق میں سائنس دانوں کا اہم انکشاف

      امریکا نے’سوپر انٹیلی جنس فورس’ تشکیل دیدی، NSA کے ڈائریکٹر جنرل جے کلیٹن سربراہ مقرر

      مستقبل کی جنگ کا نقشہ بدل گیا: امریکی فوج کا ہر سپاہی ڈیجیٹل ،جنگلوں میں جنگی مشقیں

      ذہین ترین ممالک، کون سا ملک ٹاپ پررہا?

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    گروپ کیپٹن عاصم طارق کا قاتل کیسے پکڑا گیا؟ "بائیکیا” ڈرائیور کا اہم کردار،سفاک قاتل کی گرفتاری کے اندر کی کہانی!

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اسلام آباد:ملزم نے پولیس کو چکمہ دینے کی پوری کوشش کی،ملزم وقوعہ سے فرار ہوکر غوری ٹاون پہنچا موٹرسائیکل ایک دوست کے پاس اور اسلحہ دوسرے کے پاس چھوڑا،پھر فیض آباد بس اڈے سے لاہور کی ٹکٹ کرواکر لاہور روانہ ہوا اور بھیرہ اتر کر واپس اسلام آباد آگیا کہ پولیس اسے لاہور میں ڈھونڈے گی۔پولیس اس دوران سیف سٹی اور سی سی ٹی وی کیمروں سے ملزم کے دونوں دوستوں تک پہنچ چکی تھی ۔
    اس کیس کے ملزم کو پکڑنے میں اسلام آباد کے ایک بائیکیا ڈرائیور نے بھی اہم کردار ادا کیا جن کی موٹرسائیکل پر ملزم اسلام آباد کے مختلف مقامات پر جاتا رہا۔
    پولیس کے مطابق اس دوران کرایہ 300 روپے طے ہوا تھا لیکن فیض آباد اڈے پر اتر کر ملزم نے 250 روپے ادا کیے۔
    ڈرائیور کے لیے بظاہر یہ معمول کی سواری تھی لیکن اسلام آباد پولیس کے لیے ان کی فراہم کردہ معلومات نے گروپ کیپٹن عاصم طارق کے مبینہ قاتل سعد عباسی تک پہنچنے میں فیصلہ کن کردار ادا کیا۔
    سی سی ٹی وی کیمرے میں پولیس نے بائیکیا کے مالک کو ٹریس کرنا شروع کیا۔
    اس حوالے سے ایس پی سٹی ڈاکٹر ایاز حسین بتاتے ہیں کہ ’ہم بائیکیا والے کو بھی ٹریس کرتے رہے اور وہ جلد مل گیا۔ اس نے ہمیں پوری کہانی بتائی اور یہی وہ مرحلہ تھا جہاں سے ملزم تک پہنچنا ہمارے لیے نسبتاً آسان ہو گیا۔‘
    بائیکیا ڈرائیور نے بتایا کہ ملزم ان کے ساتھ پہلے غوری ٹاؤن مارکیٹ گیا جہاں اس نے بیگ رکھا اور ایک دکان سے شرٹ خریدی۔
    اس کے بعد اس نے بائیکیا والے کو سکائی ویز اڈے پر جانے کا کہا جہاں سے وہ لاہور جانا چاہتا تھا۔
    جب پولیس ٹیم سکائی ویز اڈے پر گئی تو بس کے مسافروں کی فہرست سے سیٹ نمبر 24 پر سعد عباسی کا نام، شناختی کارڈ نمبر اور موبائل نمبر مل گیا۔ یہی معلومات بعد کی کارروائی میں انتہائی اہم ثابت ہوئیں۔
    ان کے مطابق پولیس کو یقین تھا کہ ملزم اندھیرے میں اپنا سامان لینے واپس آئے گا۔
    پولیس کے مطابق سکائی ویز سے مسافروں کی فہرست لینے کے بعد تفتیش جاری رہی جبکہ اس دوران ملزم کے ڈیجیٹل فٹ پرنٹس کو بھی ٹریس کیا جاتا رہا۔
    پولیس حکام کے بقول ’سعد عباسی نامی یہ ملزم اسلام آباد سے لاہور کے لیے روانہ ہوا تاہم وہ بھیرہ کے مقام پر اترا اور کھنہ میں اپنی رہائش گاہ پہنچا۔‘
    ایس پی ایاز حسین اس حوالے سے بتاتے ہیں ’اس دوران ملزم نے ایک ریڑھی والے کے موبائل سے اپنے دوست کو فون کال پر موٹرسائیکل کا بتایا اور خود اس فارمیسی پر پہنچا جہاں اس کا بیگ موجود تھا۔ ہمیں شک تھا کہ یہ اندھیرے میں کسی بھی ایک پوائنٹ پر آئے گا چنانچہ جب وہ فارمیسی اپنا بیگ لینے پہنچا تو ہماری ٹیم پہلے سے وہاں موجود تھی اور وہیں اسے گرفتار کر لیا گیا۔‘
    ۔ایس پی ڈاکٹر ایاز حسین بہترین پولیس آفیسر ہیں وہ لاہور تھے تو متعدد بلائنڈ کیس ٹریس کئیے،ڈی ایس پی کے ہاتھوں بیوی بیٹی کا قتل بھی انہوں نے ٹریس کرکے ملزم گرفتار کیا تھا۔

    Related Posts

    ہانگ کانگ سکسز کا شیڈول جاری، دفاعی چیمپئن پاکستان اور بھارت ایک ہی گروپ میں شامل

    متنازع بیان پر شدید تنقید کے بعد سنجے دت کا وضاحتی بیان سامنے آ گیا

    تماشائی کو گیند مارنے پر روسی ٹینس اسٹار سیمی فائنل سے باہر

    مقبول خبریں

    ہانگ کانگ سکسز کا شیڈول جاری، دفاعی چیمپئن پاکستان اور بھارت ایک ہی گروپ میں شامل

    متنازع بیان پر شدید تنقید کے بعد سنجے دت کا وضاحتی بیان سامنے آ گیا

    تماشائی کو گیند مارنے پر روسی ٹینس اسٹار سیمی فائنل سے باہر

    سری لنکا کے خلاف ٹی20 سیریز کے لیے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریز میں شاہین آفریدی کی قیادت برقرار

    سابق ریاست خیرپور کے آخری حکمران میر علی مراد خان تالپور دوم 93 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

    بلاگ

    یومِ اساتذہ، معمارانِ قوم کو سیلوٹ

    استاد صرف پڑھاتا نہیں، نسلیں بناتا ہے

    اور:- اساتذہ کو انکی مراعات دو۔۔۔یہی انکا بیسٹ ٹیچر ایوارڈ ہے۔!!!

    گورنر راج، ایمرجنسی اور آرٹیکل 234: خیبر پختونخوا کے بارے میں پھیلنے والی آئینی غلط فہمیاں

    "وزیر اعلیٰ پنجاب کے وژن کو پولیس کی کالی بھیڑوں کا دھچکا”

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.