سیالکوٹ (سلیم احمد اعوان شیخو)
ڈپٹی کمشنر صبا اصغر علی کی ہدایت پر ای خدمت مرکز( پیرس روڈ سیالکوٹ) سے سیالکوٹ تحصیل سمیٹ ڈسکہ، پسرور اور سمبڑیال کے باسی اپنا ڈومیسائل بنوا سکتے ہیں۔ یہ فیصلہ ضلع کے تمام باسیوں کو یکساں سہولیات کی فراہمی کے ویژن کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔اب ای خدمت مرکز سیالکوٹ سے تمام تحصیلوں کے ڈومیسائل جاری کئے جاسکیں گے وہ تمام شہری جو کسی بھی وجہ سے متعلقہ تحصیل آفس نہیں جا سکتے، وہ ای خدمت مرکز سیالکوٹ تشریف لا کر نہایت آسانی اور شفاف طریقے سے ڈومیسائل کی درخواست جمع کروا سکتے ہیںمزید برآں، ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ محترمہ صبا اصغر علی نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ ڈومیسائل کی فائل کی تیاری کے لیے کسی ایجنٹ، کچہری یا غیر متعلقہ فرد سے رجوع نہ کریں۔ تمام ضروری رہنمائی، دستاویزات کی جانچ اور درخواست جمع کروانے کی سہولت ای خدمت مرکز پر بلا معاوضہ فراہم کی جا رہی ہیں۔

