بلوچستان رحمت اللہ بلوچ بیوروچیف بے نقاب نیوز نیٹورک)
محکمہ تعلیم (اسکولز) بلوچستان کی جانب سے جاری کردہ صوبے بھر کے تمام سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں میں بچوں کو جسمانی سزا دینے اور ان کے ساتھ ہتک آمیز سلوک کرنے پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
اہم نکات:سخت ممانعت: کسی بھی استاد یا اسٹاف ممبر کو طالب علم کو مارنے، تھپڑ مارنے، کان کھینچنے، یا کسی بھی قسم کی ذہنی و جسمانی اذیت دینے کی قطعاً اجازت نہیں ہوگی۔مثبت طرزِ عمل: اسکولوں میں ڈسپلن برقرار رکھنے کے لیے پرتشدد طریقوں کے بجائے دوستانہ اور مثبت رویہ اپنایا جائے گا۔شکایات کا ازالہ: ہر اسکول میں "کمپلینٹ رجسٹر” قائم کیا جائے گا، اور کسی بھی شکایت کی صورت میں فوری تحقیقات کر کے کارروائی کی جائے گی۔سخت قانونی کارروائی:حکم نامے کی خلاف ورزی کرنے والے اساتذہ اور اسکول انتظامیہ کے خلاف سخت ڈسپلنری اور قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔نوٹ: یہ فیصلہ بچوں کے حقوق کے تحفظ اور انہیں خوف سے پاک تعلیمی ماحول فراہم کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔ ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق سخت ایکشن لیا جائے گا۔

