سیالکوٹ (سلیم احمد اعوان شیخو)
نامعلوم افراد نے ایک شخص کو گولیاں ماری کر ق ت ل کر دیا۔بتایا گیا ہے کہ نارووال کے تھانہ صدر کے علاقہ داتا گورائیہ نامعلوم افراد نے تقریباً 35سالہ نوجوان کوگولیاں مارکرقتل کردیا۔مقتول کی لاش کھیتوں سے برآمد ہوئی۔ تھانہ صدر کے ایس ایچ او فہیم گجر بھاری نفری کے ہمراہ جاے وقوعہ پر پہنچ گئے۔بتایا گیا ہے کہ فرانزک ٹیم کو بلا لیا گیا ہے جبکہ مقتول کی ورثاء کی تلاش جاری ہے۔

