Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      اسمارٹ ٹی وی استعمال کرنے والوں کے لیے بڑی خوشخبری: یوٹیوب نے انتہائی مفید فیچر متعارف کرا دیا

      موجودہ حکومت کے آئی پی پیز کے ساتھ 30 اور 40 سال کے نئے معاہدوں کا انکشاف

      ایک کروڑ سے زائد پاکستانیوں کا خفیہ ڈیٹا لیک: ’منی نادرا‘ چلا کر شہریوں کی نجی معلومات بیچنے والا خطرناک گروہ گرفتار

      مصنوعی ذہانت اور سائبر سکیورٹی: مائیکروسافٹ نے تاریخ کی سب سے بڑی سیکیورٹی اپ ڈیٹ جاری کر دی،

      بھارت کی ہٹ دھرمی : عالمی عدالت کے فیصلے کے باوجودمتنازع منصوبے ساولکوٹ ڈیم کے ٹینڈر جاری

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    ٹرمپ کا ’کرپٹو جادو‘: امریکی صدر نے صرف ایک سال میں ایک ارب ڈالر کیسے کمائے؟

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    واشنگٹن:  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے جاری کردہ حالیہ فیڈرل ڈسکلوزر رپورٹ نے عالمی کاروباری اور سیاسی حلقوں میں ہلچل مچا دی ہے۔
    رپورٹ کے مطابق، ٹرمپ نے گزشتہ سال اپنے کرپٹو کرنسی کے کاروبار سے ایک ارب ڈالر سے زائد کی خطیر رقم کمائی ہے، جس نے ان کی مجموعی سالانہ آمدنی میں غیر معمولی اضافہ کر دیا ہے۔
    صدر ٹرمپ، جنہوں نے 2025 کے آغاز میں امریکا کو "دنیا کا کرپٹو دارالحکومت” بنانے کا عزم ظاہر کیا تھا، اب اس شعبے سے بے پناہ منافع کما رہے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق:

    ورلڈ لبرٹی فنانشل (World Liberty Financial): ٹرمپ کے اس فلیگ شپ کاروبار نے نئے کرپٹو پروڈکٹس اور "گورننس ٹوکنز” کی فروخت سے 500 ملین ڈالر سے زیادہ کمائے۔

    سی آئی سی ڈیجیٹل (CIC Digital LLC): صدارت کے حلف سے چند دن قبل لانچ کیے گئے ٹرمپ کی تصویر والے "میم کوائنز” (Meme Coins) کی فروخت سے 600 ملین ڈالر سے زائد کی آمدنی ہوئی۔

    یہ کمپنیاں، جو ٹرمپ کے اقتدار سنبھالنے کے وقت محض اسٹارٹ اپس تھیں، اب ان کے کئی دہائیوں پر محیط رئیل اسٹیٹ کے وسیع پورٹ فولیو سے زیادہ منافع کما رہی ہیں۔

    متنازعہ کمائی اور وائٹ ہاؤس کا موقف

    جہاں ناقدین اس پیش رفت کو مفادات کا ٹکراؤ قرار دے رہے ہیں، وہیں وائٹ ہاؤس کی ترجمان اینا کیلی نے ان الزامات کو یکسر مسترد کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ: "صدر ٹرمپ نے انتظامی اقدامات اور ‘جینیس ایکٹ’ (GENIUS Act) جیسے قوانین کے ذریعے امریکہ کو کرپٹو کا مرکز بنایا ہے۔ صدر کا ہر اقدام امریکی عوام کے بہترین مفاد میں ہے۔”

    کرپٹو کے علاوہ، صدر ٹرمپ نے دیگر ذرائع سے بھی کروڑوں ڈالر کمائے:

    قانونی تصفیے: میڈیا اور سوشل میڈیا کمپنیوں (جیسے میٹا، ایکس، یوٹیوب، اے بی سی، سی بی ایس) کے ساتھ پانچ الگ الگ قانونی تصفیوں سے 86 ملین ڈالر سے زائد کی کمائی کی۔

    برانڈڈ مصنوعات: بائبلز، جوتے اور گھڑیوں (4.7 ملین ڈالر) کی فروخت سے بھی بھاری منافع حاصل ہوا۔

    غیر ملکی رئیل اسٹیٹ ڈیلز: متحدہ عرب امارات (10.4 ملین ڈالر)، سعودی عرب (9 ملین ڈالر)، اور رومانیہ و قطر سے 5، 5 ملین ڈالر کی آمدنی ہوئی۔

    رپورٹ کے مطابق، ٹرمپ کی کرپٹو مصنوعات کی قدر میں فروخت کے آغاز کے بعد کمی بھی دیکھی گئی ہے، تاہم یہ کاروبار اب بھی ان کی آمدنی کا سب سے طاقتور ذریعہ بن چکا ہے۔

    Related Posts

    9/11 حملوں کے 25 سال مکمل: ”سی آئی اے نے 1998 میں بتا دیا تھا “ خفیہ دستاویزات جاری ،خوفناک انکشافات سامنے آ گئے

    برکس اجلاس، چینی صدر شی جن پنگ سمیت 11 ممالک کے رہنما انڈیا پہنچ گئے

    آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کا کرایوں میں اضافے کا اعلان

    مقبول خبریں

    9/11 حملوں کے 25 سال مکمل: ”سی آئی اے نے 1998 میں بتا دیا تھا “ خفیہ دستاویزات جاری ،خوفناک انکشافات سامنے آ گئے

    رنجی ٹرافی: تیز گیندباز محمد سراج کو سونپی گئی حیدرآباد کی کپتانی کی ذمہ داری

    برکس اجلاس، چینی صدر شی جن پنگ سمیت 11 ممالک کے رہنما انڈیا پہنچ گئے

    اداکارہ ہانیہ عامر نےگائیکی کے میدان میں قدم رکھ دیا: پہلا پنجابی ہپ ہاپ گانا ’پابلو‘ ریلیز

    آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کا کرایوں میں اضافے کا اعلان

    بلاگ

       مشرق وسطیٰ کا نیا طوفان: حوثی باغی کیوں خونریز حملے کر رہے ہیں اور اس میں پاکستان کہاں کھڑا ہے؟

    رنگپوربگھور کے محمد فضیل کا صوبائی سطح پر منفرد اعزاز

    بھارتی کرنل کا پاکستان میں دہشت گردوں کوسرعام سپورٹ کرنے کا اعتراف

    ملک غلام حسن سلہال — خدمت، شرافت اور عوامی وابستگی کی روشن مثال

    تین سالہ معطلی یا انصاف کا انتظار؟ — جب احتساب، خود ایک سزا بن جائے.

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.