Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      مصنوعی سورج بننے کا راستہ ہموار، چین نے بنا لیا دنیا کا سب سے بڑا میگنیٹ

      دنیا کےکروڑ پتیوں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ، کس ملک میں سب سے زیادہ ملئنیر بنے ؟

      نمبر بتانے کا زمانہ ختم؟ واٹس ایپ کے نئے فیچر سے کس کی نیندیں اڑ گئیں؟

      اسرائیل کا خلا سے جنگ لڑنے کا منصوبہ: ’اسپیس لیزر‘ کے ذریعے دشمنوں کو نشانہ بنانے کا اعلان

      بالی: شرارتی بندربرطانوی سیاح کا موبائل فون چھین کر فرار، سیلفیاں اتارتارہا، فون کیسے بازیاب ہوا؟

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      اصفہان میں دھماکوں کے بعد فضا دھوئیں سے بھر گئی: اسرائیلی فضائی حملے کی پہلی ویڈیو 

      محبت کے آگے وحشی جانور بھی بے بس۔۔۔

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    لاہور میں ہیلمٹ کے استعمال کی شرح 97 فیصد تک پہنچ گئی، اہم شاہراہیں ‘نو گو ایریا’ قرار

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لاہور (رپورٹ: اسد مرزا) لاہور ٹریفک پولیس نے آرٹیفیشل انٹیلیجنس (AI) ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے شہر کی اہم شاہراہوں پر ہیلمٹ سروے رپورٹ جاری کر دی ہے، جس کے مطابق لاہور کی ماڈل روڈز پر ہیلمٹ پہننے کی شرح 97.11 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

    سیف سٹی کے جدید کیمروں کے ذریعے کیے گئے اس سروے میں ماڈل روڈز کے 17 اہم چوکوں پر 2 لاکھ 64 ہزار 112 موٹر سائیکلوں کا ڈیٹا ریکارڈ کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق:

    ہیلمٹ پہننے والے: 2 لاکھ 56 ہزار 473 موٹر سائیکل سوار۔

    بغیر ہیلمٹ: صرف 7 ہزار 639 افراد۔

    سرفہرست علاقہ: آئی جی چوک کینٹ 99.65 فیصد ہیلمٹ کمپلائنس کے ساتھ پہلے نمبر پر رہا۔

    ہیڈ ٹراما کے کیسز میں 40 فیصد کمی
    سی ٹی او لاہور سید عبدالرحیم شیرازی نے رپورٹ پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ ہیلمٹ کے استعمال کو یقینی بنانے سے سر کی جان لیوا چوٹوں (ہیڈ ٹراما) کے کیسز میں 40 فیصد تک نمایاں کمی آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاہور میں موجود 82 لاکھ رجسٹرڈ گاڑیوں میں سے 61 لاکھ سے زائد موٹر سائیکلیں ہیں، اور چونکہ ٹریفک حادثات کے 73 فیصد متاثرین بائیکرز ہوتے ہیں، اس لیے ہیلمٹ کا استعمال زندگی بچانے کے لیے ناگزیر ہے۔

    https://benaqabtv.com/wp-content/uploads/2026/07/cto-sherazi.mp4

    سخت کارروائی: ‘نو گو ایریا’ پالیسی کا اعلان
    لاہور ٹریفک پولیس نے ہیلمٹ کے استعمال کو مزید یقینی بنانے کے لیے کریک ڈاؤن کا دائرہ کار بڑھا دیا ہے۔ مال روڈ، جیل روڈ، کینال روڈ، مین بلیوارڈ اور کینٹ کے تمام علاقوں کو پہلے ہی "نو گو ایریا” قرار دیا جا چکا ہے، جبکہ اب ان ماڈل روڈز سے ملحقہ شاہراہوں پر بھی بغیر ہیلمٹ سفر کرنے والوں کے خلاف ‘زیرو ٹالرنس’ پالیسی کے تحت سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
    سی ٹی او کا کہنا ہے کہ شہریوں کا تحفظ اولین ترجیح ہے اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کو اب رعایت نہیں دی جائے گی۔

    Related Posts

    سونے کی گرتی قیمتوں کے بعد اب فی تولہ ریٹ کیا ہے؟

    دہلی ممبئی ایکسپریس وے پر بس ٹرک کے تصادم میں 8 مسافروں کی موت، 20 سے زائد زخمی

    پاکستان مالیاتی نظام میں اب نافذ ہوگا شریعہ قانون، وزارت خزانہ نے تیار کیا ڈرافٹ، قرض ہوگا سود سے پاک

    مقبول خبریں

    سونے کی گرتی قیمتوں کے بعد اب فی تولہ ریٹ کیا ہے؟

    دہلی ممبئی ایکسپریس وے پر بس ٹرک کے تصادم میں 8 مسافروں کی موت، 20 سے زائد زخمی

    پاکستان مالیاتی نظام میں اب نافذ ہوگا شریعہ قانون، وزارت خزانہ نے تیار کیا ڈرافٹ، قرض ہوگا سود سے پاک

    یورپ کے ساتھ ساتھ امریکہ کو بھی شدید گرمی کا سامنا، عوام کے لیے ’کولنگ اسٹیشن‘ کا خصوصی انتظام

    مصنوعی سورج بننے کا راستہ ہموار، چین نے بنا لیا دنیا کا سب سے بڑا میگنیٹ

    بلاگ

    روپوال گمشدگی کیس: حقیقت یا خوفناک اتفاق؟

    ’’امن معاہدہ کا مستقبل ‘‘ میاں حبیب کے کالم سے اقتباس

    فیفا ورلڈ کپ 2026 کا فائنل کون کھیلے گا؟اربوں ڈالر کے سٹے کی منڈیاں کیا پیش گوئی کر رہی ہیں؟

    معصوم بچوں کے ساتھ زیادتی، چوری اور بڑھتے جرائم — آخر کب تک؟

    غازی کی سرحدی پوسٹ پر تعیناتی اور تھانیدار کی ویڈیو، نظام کے دو چہرے

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.