Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

       خام تیل کو صاف کرنے کے لیے چینی نئی ٹیکنالوجی تیار

      مصنوعی ذہانت بڑا خطرہ،عالمی ٹیک باباؤں نے گھنٹی بجا دی: ا اے آئی کی ترقی کی رفتار سست کرنے کا مطالبہ

      اسمارٹ ٹی وی استعمال کرنے والوں کے لیے بڑی خوشخبری: یوٹیوب نے انتہائی مفید فیچر متعارف کرا دیا

      موجودہ حکومت کے آئی پی پیز کے ساتھ 30 اور 40 سال کے نئے معاہدوں کا انکشاف

      ایک کروڑ سے زائد پاکستانیوں کا خفیہ ڈیٹا لیک: ’منی نادرا‘ چلا کر شہریوں کی نجی معلومات بیچنے والا خطرناک گروہ گرفتار

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    سندھ طاس معاہدہ،24کروڑ عوام کی شہ رگ،اپنے حق کیلئے ہر سطح تک جائینگے، عطا اللہ تارڑ وفاقی وزیراطلاعات

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اسلام آباد :وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ سندھ طاس معاہدہ پاکستان کے 24 کروڑ عوام کی شہ رگ ہے جس میں کسی بھی قسم کی یکطرفہ ترمیم، منسوخی یا معطلی ممکن نہیں، بھارت کی جانب سے معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل کرنے کی ناکام کوششیں کی گئیں جس کے باعث اسے مختلف عالمی فورمز پر شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا، پاکستان پانی کے حق کے تحفظ کے لئے ہر سطح پر اقدامات کرے گا۔
    ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو یہاں جناح کنونشن سینٹر میں ”سندھ طاس معاہدہ، امن اور علاقائی استحکام کا اہم ذریعہ“ کے موضوع پر منعقدہ بین الاقوامی سیمینار کے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر وزیر دفاع خواجہ محمد آصف، سابق وفاقی وزیر خرم دستگیر، سابق صدر نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی لیفٹینٹ جنرل (ر) عامر ریاض، انسٹیٹیوٹ آف ریجنل سٹڈیز کے صدر ایمبیسیڈر جوہر سلیم، سابق وفاقی وزیر قانون احمد بلال صوفی، انڈس واٹر ٹریٹی کمشنر سید مہر علی شاہ سمیت بین الاقوامی آبی ماہرین بھی موجود تھے۔

    وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ آج ہم محض سندھ طاس معاہدے پر گفتگو نہیں کر رہے بلکہ پاکستان کے 24 کروڑ سے زیادہ عوام کی شہ رگ پر بات کر رہے ہیں۔ وادی سندھ کی تہذیب ہماری قومی شناخت کی بنیاد اور بطور قوم ہماری پہچان ہے۔ ہم اس عظیم تہذیب کے وارث ہیں۔ ہم دریائے سندھ اور اس کے معاون دریائوں کے کناروں پر بسنے والی ایک قوم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پانی ہی زندگی ہے اور دریائے سندھ نے پاکستان کو زندگی عطا کی ہے۔
    انہوں نے کہا کہ دریائے سندھ ہماری شہ رگ ہے اور پاکستان کے 24 کروڑ عوام کو اس کے پانی پر ایک ناقابل تنسیخ حق حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے لئے پانی محض ایک وسیلہ نہیں بلکہ زندگی کا مسئلہ ہے، دریائے سندھ کا آبی نظام صدیوں سے دنیا کی قدیم ترین تہذیبوں میں سے ایک کی آبیاری کرتا آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کی بلند و بالا چوٹیوں سے لے کر پنجاب اور سندھ کے ذرخیز میدانوں تک یہ پانی ہمیں جغرافیہ اور تاریخ سے جوڑتا آیا ہے۔
    پاکستان کی کہانی کئی حوالوں سے دریائے سندھ کی ہی کہانی ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ 1960ء کا سندھ طاس معاہدہ بین الاقوامی تعلقات میں ایک منفرد مقام رکھتا ہے۔ ورلڈ بینک کی سرپرستی میں طے پانے والا یہ معاہدہ جنگوں، سیاسی اتار چڑھاؤ اور طویل عرصے کی کشیدگی کے باوجود قائم و دائم رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چھ دہائیوں سے زائد عرصے تک اس معاہدے کی مضبوطی اس حقیقت کی عکاس ہے کہ تعاون، مکالمہ اور بین الاقوامی وعدوں کی پاسداری ہی امن کا واحد پائیدارراستہ ہے۔
    یہ معاہدہ قواعد پر مبنی بین الاقوامی نظام کی ایک نمایاں مثال ہے جو نیک نیتی کے اصول، معاہدوں کے احترام اور پرامن طریقہ کار سے تنازعات کے حل کی عکاسی کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ محض قانونی تصورات نہیں بلکہ وہ بنیادیں ہیں جن پر اعتماد قائم ہوتا ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے مختلف مواقع پر واضح کیا ہے کہ پاکستان کے عوام کو دریائے سندھ کے پانی پر حق حاصل ہے اور سندھ طاس معاہدے میں نہ تو یکطرفہ طور پر ترمیم کی جا سکتی ہے نہ اسے منسوخ، معطل یا غیر موثر کیا جا سکتا ہے۔
    عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ یہ معاہدہ باہمی رضامندی سے وجود میں آیا تھا اور اس میں کسی بھی ترمیم یا نظرثانی کے لئے بھی صرف باہمی رضامندی ہی درکار ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے اس معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل کرنے کی ناکام کوششیں کی گئیں اور عالمی سطح پر مختلف فورمز بشمول قانونی فورمز پر شرمندگی سے دوچار ہونا پڑا۔ انہوں نے کہا کہ جو ڈھانچہ کمزور بنیادوں پر قائم ہو وہ زمین بوس ہو جاتا ہے۔
    وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ اس وقت جب ماحولیاتی تبدیلی کی رفتار تیز ہو رہی ہے، گلیشیئرز غیر معمولی رفتار سے پگھل رہے ہیں اور پانی کی کمی ہمارے عہد کا ایک بڑا چیلنج بن رہی ہے، اس معاہدے کے تحفظ کی ضرورت مزید بڑھ گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسی ضرورت کے تحت آج اس فورم پر بین الاقوامی ماہرین کو اکٹھا کیا گیا ہے تاکہ پانی کی قدر، ماحولیاتی تبدیلی، پانی کی کمی اور سب سے بڑھ کر سندھ طاس معاہدے کی اہمیت پر گفتگو کی جا سکے۔
    انہوں نے کہا کہ جنوبی ایشیاء دنیا کی تقریباً ایک چوتھائی آبادی کا مسکن ہے۔ ہمارا اجتماعی مستقبل اس بات پر منحصر ہے کہ ہم پانی کو تنازعے کے بجائے تعاون کے ذریعے میں تبدیل کریں۔ انہوں نے کہا کہ تاریخ یہ سبق دیتی ہے کہ دریا تہذیبوں کو تقسیم نہیں کرتے بلکہ انہیں جوڑتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دریا سرحد، سیاست اور نسلوں سے بالاتر ہوتے ہیں۔
    انہوں نے کہا کہ فطرت سرحدوں کو تسلیم نہیں کرتی اور انسانیت کے مشترکہ چیلنجز مشترکہ حل کے متقاضی ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پانی کو روکنے یا بند کرنے کی کوئی بھی کوشش ہمیشہ ناکام ہوتی ہے کیونکہ پانی اپنا راستہ خود بنا لیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنا یا طے شدہ انتظامات میں یکطرفہ تبدیلی کی کوشش نہ صرف علاقائی امن و استحکام کو نقصان پہنچاتی ہے بلکہ بین الاقوامی قانون کے وسیع تر فریم ورک کو بھی متاثر کرتی ہے۔
    انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی معاہدوں کو سہولت کے مطابق معطل یا نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ معاہدوں کا احترام اقوام کے درمیان اعتماد کو برقرار رکھنے اور عالمی نظم کو قائم رکھنے کے لئے ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ پرامن روابط، تعمیری مکالمے اور معاہدے کے دیانتدارانہ نفاذ کے لئے پرعزم رہا ہے تاہم اگر پاکستان کے پانی کو روکنے کی کوشش کی گئی تو ہماری قومی قیادت پاکستان کے عوام کے پانی کے حق کو محفوظ بنانے کے لئے موثر جواب دینے کے عزم پر قائم ہے۔
    انہوں نے کہا کہ وزارت اطلاعات و نشریات اس تناظر میں میڈیا اور اسٹریٹجک کمیونیکیشن کے کردار کو تسلیم کرتی ہے۔ غلط معلومات اور گمراہ کن بیانیہ کے دور میں ضروری ہے کہ حقائق جھوٹے بیانیہ پر اور سچائی پروپیگنڈے پر غالب ہو۔ انہوں نے کہا کہ ذمہ دارانہ میڈیا افہام و تفہیم، امن کو فروغ دینے اور اعتماد سازی کے اقدامات کو تقویت دینے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔
    وفاقی وزیر نے کہا کہ آج اس سیمینار کے ذریعے دنیا بھر سے ممتاز پالیسی سازوں، قانونی ماہرین، ماہرین تعلیم اور پروفیشنل افراد کو یکجا کیا گیا ہے جن کی اجتماعی بصیرت اور آرا یقیناً ہماری سمجھ بوجھ کو بہتر بناتے ہوئے اس اہم بین الاقوامی معاہدے کے تحفظ اور مضبوطی کے لئے قابل قدر سفارشات کی تیاری میں مدد فراہم کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ آج ہمیں اس عزم کا اعادہ کرنا چاہئے کہ ہم ہر صورت نہ صرف اس معاہدے کی حرمت کا تحفظ کریں گے بلکہ پاکستان کے 24 کروڑ عوام کے دریائے سندھ کے پانی پر ناقابل تنسیخ حق کے تحفظ کے لئے بھی ہر ممکن اقدام کریں گے۔
    وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ دریائے سندھ کا پانی ہزاروں سال سے بہہ رہا ہے، اس نے تبدیلیوں کا مشاہدہ کیا ہے، یہ آج بھی بلا تعطل زندگی کو سہارا دے رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے کہ ہم ان پانیوں کو آنے والی نسلوں کے لئے امن اور مشترکہ خوشحالی کی علامت کے طور پر برقرار رکھیں۔ انہوں نے انسٹیٹیوٹ آف ریجنل اسٹڈیز اور تمام شراکت داروں کو اس سیمینار کے انعقاد پر خراج تحسین پیش کیا۔
    وفاقی وزیر اطلاعات نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان کے عوام کے پانی پر حق کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے ہم تمام بین الاقوامی فورمز پر کوششیں کریں گے، بھارت کی جانب سے اس معاہدے میں تبدیلی یا اسے یکطرفہ طور پر تبدیل کرنے کی غیر قانونی کوششیں کی جا رہی ہیں جو ممکن نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پانی کا حق ہمیشہ مقدس رہے گا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان کے عوام زیادہ تر زراعت پر انحصار کرتے ہیں، زراعت ہمارے ملک کی ریڑھ کی ہڈی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ماحولیاتی تبدیلی جیسے چیلنجز کا سامنا کر رہے ہیں تاہم ہمیں آج یہ عزم کرنا چاہئے کہ یہ معاہدہ برقرار رہے گا اور پاکستان دریائے سندھ سے جڑے پاکستانیوں کے ذریعہ معاش اور زندگیوں کے تحفظ کے لئے اپنے عزم پر ثابت قدم ہے۔

    Related Posts

     خام تیل کو صاف کرنے کے لیے چینی نئی ٹیکنالوجی تیار

    سکھر موٹر ورکس ایسوسی ایشن کے الیکشن کمیٹی نے دفتر امور کی ذمہ داری سنبھال لیں ، الیکشن کو صاف و شفاف بنانے کے عزم کا اظہار

    پنجاب میں دفعہ 144 نافذ

    مقبول خبریں

     خام تیل کو صاف کرنے کے لیے چینی نئی ٹیکنالوجی تیار

    دنیا کا کم عمر ترین بادشاہ سپردخاک، کیا یوگنڈا کی تاج وتخت اب نیوز اینکر کو ملے گا؟

    سیاست سے ہالی ووڈ تک کا سفر: کینیڈا کے سابق وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے کون سا کاروبار کرنیکا فیصلہ کیا؟

    پنجاب میں دفعہ 144 نافذ

    ”کیا پنجاب کو پہلی بار خاتون چیف سیکرٹری ملنے جا رہی ہے،آئی جی کون؟“

    بلاگ

    ”کیا پنجاب کو پہلی بار خاتون چیف سیکرٹری ملنے جا رہی ہے،آئی جی کون؟“

    سی سی پی او پشاور میاں سعید اور جنسی تشدد میں ملوث ملزمان کی ہلاکت

     عجیب و غریب ڈیمانڈیں  بروقت نکاح میں رکاوٹیں

    آل پاکستان لودھرا برادری کا سرمایہء افتخار ملک محمد عرفان گہرائی لودھرا

    چھوٹے شہروں کے صحافی کیوں نظر انداز ہوتے ہیں؟

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.