( بیورو چیف ٹھٹھہ کلیم اللہ چانڈیو )
شعبہ خواتین صدر ایم این اے ڈاکٹر شاہدہ رحمانی ‘کراچی ڈویژن ۔صدر زبیدہ اقبال ڈسٹرکٹ ویسٹ کراچی۔کی طرف سے آج موسمیات پر رینجرز کے دفتر پر ہونے والے حملہ کی بھرپور مذمت کی جاتی ہے۔الحمدللہ ان بھارتی انسپانسرڈ خارجی جہنمی کتوں کو ہمارے قابل فخر جوانوں نے جہنم رسید کردیا ہے۔اپنے مشترکہ بیان میں شعبہ خواتین کی اعلیٰ قیادت نے کہا ہے کہ بھارتی انسپانسرڈ خارجی دہشتگردوں کی کمر ہمارے ملک کے فوجی جوانوں نے توڑ دی ہے۔ اب یہ شہری علاقوں میں عوام میں خوف ہراس پیدا کرنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں۔ہم اپنے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ملکر ان بھارتی انسپانسرڈ خارجی دہشتگردوں اور انکے عزائم کو خاک میں ملائیں گے۔ہم شہداء کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ہماری افواج ہمارا غرور اور ہمارا فخر ہیں۔

