دیربالا(بیورو چیف ریاض ابوالخیل)
دیر بالا: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر دیر بالا اسلم نواز () کی خصوصی ہدایات پر ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر اور سنگین مقدمات میں مطلوب ملزمان کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں۔ اسی سلسلے میں تھانہ واڑی پولیس نے جدید سائنسی تفتیش، مؤثر حکمت عملی اور پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے دوہرے قتل کے مقدمے میں مطلوب مرکزی ملزم کو وقوعہ کے صرف 72 گھنٹوں کے اندر گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ واڑی میں مقدمہ علت نمبر 198 زیر دفعات 302/324 تعزیرات پاکستان درج تھا، جس میں ملزم نواب خان ولد خالد خان، سکنہ گوگیال کو اپنی بہن اور اہلیہ کو مبینہ طور پر بے دردی سے قتل کرنے کے بعد جائے وقوعہ سے فرار ہونے پر نامزد کیا گیا تھا۔

