Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      سام سنگ کی نئی حکمت عملی: ’گلیکسی ایس 27 پرو‘ میں بڑی خصوصیات متعارف کرادیں

      پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی پر ائیر انڈیا کا پائلٹ معطل

      گوگل کا نیا سمارٹ اسپیکر میدان میں: جیمنائی (Gemini) کی طاقت اور جدید ڈیزائن کے ساتھ پیشکش

      میٹا کا ٹیکنالوجی اور فیشن کا حسین امتزاج: نئی ’میٹا گلاسز‘ 26 اسٹائلز کے ساتھ متعارف

      دنیا کی تاریخ میں پہلی بار اے آئی وکیل نے مقدمہ جیت لیا

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      اصفہان میں دھماکوں کے بعد فضا دھوئیں سے بھر گئی: اسرائیلی فضائی حملے کی پہلی ویڈیو 

      محبت کے آگے وحشی جانور بھی بے بس۔۔۔

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    شہدادپور میں بھی محرم الحرام کے سلسلے میں عزاداری کے پروگرام عقیدت و احترام کے ساتھ منعقد کیے گئے

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    شہدادپور (رپورٹ: امیر حیدر)

     

     

     شہدادپور میں بھی محرم الحرام کے سلسلے میں عزاداری کے پروگرام عقیدت و احترام کے ساتھ منعقد کیے گئے۔ اس سلسلے میں مرکزی ماتمی جلوس حسینی امام بارگاہ سے برآمد ہوا، جس میں سینکڑوں عزاداروں نے شرکت کر کے حضرت امام حسینؑ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔جلوس اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا شہر کے مختلف چوکوں اور بازاروں سے گزرا اور لطیف پارک پہنچا، جہاں عزاداروں نے سینہ زنی، زنجیر زنی اور گرزوں کا ماتم کیا۔ "یا حسینؑ” کی صداؤں سے فضا سوگوار رہی اور شرکاء نے شہدائے کربلا سے اپنی والہانہ عقیدت کا اظہار کیا۔اس موقع پر سماجی کارکنوں، مختلف سیاسی و مذہبی تنظیموں کی جانب سے عزاداروں کے لیے سبیلوں اور دیگر سہولیات کا اہتمام کیا گیا۔ جبکہ سمس اسپتال شہدادپور اور کریمہ مجید چٹو کے تعاون سے طبی کیمپ بھی قائم کیے گئے، جہاں ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل عملے نے عزاداروں کو مفت طبی امداد اور ادویات فراہم کیں۔ مقررین اور ذاکرین نے اپنے خطابات میں کہا کہ حضرت امام حسینؑ اور ان کے جانثار ساتھیوں نے اسلام کی بقا، حق، انصاف اور انسانیت کی سربلندی کے لیے میدانِ کربلا میں لازوال قربانیاں پیش کیں۔ انہوں نے کہا کہ امام حسینؑ نے ظلم، جبر اور باطل کے سامنے سر جھکانے کے بجائے شہادت کو ترجیح دے کر رہتی دنیا تک حق و صداقت کا درس دیا۔جلوس کی سیکیورٹی کے لیے پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ عزاداری کے تمام پروگرام پرامن ماحول میں اختتام پذیر ہوئے، جبکہ شرکاء نے حضرت امام حسینؑ کی عظیم قربانیوں کو یاد کرتے ہوئے ملک کے امن، ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں بھی کیں۔

    Related Posts

    مٹاپے کے علاج میں اہم پیشرفت

    فیفا ورلڈ کپ: 28 ٹیمیں ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچ گئیں، 4 کا فیصلہ ہونا باقی

    بشو پیر قبرستان کی خستہ حالی پر اہالیانِ علاقہ کاافسوس

    مقبول خبریں

    مٹاپے کے علاج میں اہم پیشرفت

    فیفا ورلڈ کپ: 28 ٹیمیں ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچ گئیں، 4 کا فیصلہ ہونا باقی

    ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ،پاکستان کو پہلی کامیابی مل گئی

    اہم سمندری گزرگاہوں پر بلارکاوٹ آزادنہ نقل وحرکت عالمی معیشت کیلئے ناگزیر ہے: شہباز شریف

    نیدرلینڈ میں پہلی بار 12 سال سے کم عمر کے بچہ کو ملی ’خواہش کی موت

    بلاگ

    فیفا ورلڈ کپ 2026 کا فائنل کون کھیلے گا؟اربوں ڈالر کے سٹے کی منڈیاں کیا پیش گوئی کر رہی ہیں؟

    معصوم بچوں کے ساتھ زیادتی، چوری اور بڑھتے جرائم — آخر کب تک؟

    غازی کی سرحدی پوسٹ پر تعیناتی اور تھانیدار کی ویڈیو، نظام کے دو چہرے

    انسان کو بیدار تو ہو لینے دو، ہر قوم پکارے گی ہمارے ہیں حسینؑ

    گرتی ہوئی دیواروں کو سہارا دیجئے!

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.