الہ آباد ( نمائندہ خصوصی )
یومِ عاشور کے موقع پر ضلع بھر میں امن و امان کی مثالی صورتحال برقرار رکھنے پر ضلعی پولیس، ریسکیو 1122، ستھرا پنجاب، سپیشل برانچ، دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں، میونسپل انتظامیہ اور ضلعی انتظامیہ کی بہترین کارکردگی قابلِ تحسین رہی۔سلطان فرید نے اپنے بیان میں کہا کہ ضلعی پولیس کمانڈر آفتاب احمد پھلروان کی قیادت میں تمام متعلقہ اداروں نے باہمی تعاون، مؤثر حکمتِ عملی اور بھرپور پیشہ ورانہ انداز میں اپنے فرائض سرانجام دیے، جس کے نتیجے میں یومِ عاشور پر ضلع بھر میں امن و امان کی فضا برقرار رہی اور کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے امن و امان کے ویژن کو کامیابی سے عملی جامہ پہنایا گیا، جس پر ضلعی انتظامیہ، پولیس، ریسکیو 1122، ستھرا پنجاب، سپیشل برانچ، میونسپل انتظامیہ اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے مبارکباد اور خراجِ تحسین کے مستحق ہیں۔
سلطان فرید نے اس امید کا اظہار کیا کہ تمام ادارے آئندہ بھی اسی جذبے، ذمہ داری اور باہمی تعاون کے ساتھ عوام کے جان و مال کے تحفظ اور امن و امان کے قیام کے لیے اپنی خدمات انجام دیتے رہیں گے۔

