قادرپوراں ملتان رپورٹ عبدالغفورساجد تحصیل رپورٹر بے نقاب نیوز
یوم عاشورہ عقیدت احترام سے منایا گیا محلہ جوگیایاں والا اور پل برکت آباد سے جلوس نکالا گیا جو کہ 1 بجے دن کو امام بارگاہ جعفری امام باقر میں اختتام پذیر ہوا ملک بھر کی طرح قادرپورراں میں بھی نواسہ رسول جگر گوشہ بتول امام عالی مقام حضرت حسین رضی اللہ تعالی عنہ اور ان کے 72 جاں نثار ساتھیوں کی شہادت کی یاد میں یوم عاشور انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے قادرپورراں سے ماتمی جلوس نکال رہے ہیں جو کہ اپنی منزل کی طرف رواں دواں ہے ضلعی انتظامیہ ملتان اور قادرپورراں پولیس کی جانب سے جلوس کو فول پروف سکیورٹی کی گئی ہے شدید ترین گرمی میں ستھرا پنجاب کی ٹیمیں سڑکوں پر ٹھنڈے پانی کا چھڑکاؤ کر رہی ہیں ٹھنڈے پانی کا سپرے کیا جا رہا ہے ریسکیو 1122 کی ٹیمیں زخمی ہونے والے عزاداروں کو سہولت مہیا کر رہی ہیں

